نوٹ بندی کو ایک ماہ مکمل ؛ بینکوں کے باہر لمبی قطاریں اور عوامی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2016, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔8؍دسمبر(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے ہزار اور پانچ سو روپیوں کے نوٹوں پر پابندی پر آج ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ ایک ماہ کے باوجود بھی بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں اور پیسوں کیلئے عوام کی جدوجہ میں کوئی کمی نہیں آپائی۔ روزانہ دو ہزار روپے ہی سہی حاصل کرنے کیلئے ملک کی تمام بینکوں کے باہر قطاریں طویل تر ہوتی جارہی ہیں۔اب تک پیسوں کے انتظار میں بینکوں اور اے ٹی ایمس کے باہر 100افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد جب لوگوں کو بینکوں میں داخل ہونے کا مرحلہ آتا ہے تو بینک کا عملہ ہر دن بدلنے والا کوئی نہ کوئی ضابطہ بتاکر لوٹا دیتا ہے یا پھر یہ تختی چسپا ن کردی جاتی ہے کہ بینک میں نقدنہیں۔ دن بدن صورتحال میں بگاڑ کے علاوہ کچھ نہیں ہوپارہا ہے۔ لوگوں کو مرکزی حکومت کے اس اقدام اور امیروں سے بینکوں کی ملی بھگت کو کوستے دیکھا جارہاہے۔ بینکوں کی طرف سے عدم تعاون کے سبب پہلے ہی پرانے نوٹوں کی تبدیلی کا مرحلہ ادھورا رہ گیا، حالانکہ نوٹ بندی کے مرحلے میں وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ 31 دسمبر تک پرانے نوٹ بدلے جاسکیں گے، لیکن درمیان میں ہی حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے نومبر کی شروعات میں ہی نوٹوں پر پابندی لگانے کے آٹھ دس دنوں کے اندر بینکوں میں نوٹوں کے تبادلوں کا سلسلہ بند کردیا۔ جبکہ بعض مقامات پر پانچ سو روپیوں کے نوٹ استعمال کرنے کی جو اجازت دی گئی تھی، 2 دسمبر کو ختم ہوگئی۔اب پرانے نوٹ جو بھی ہیں انہیں صرف بینکوں میں ہی جمع کرایا جاسکتا ہے۔ محکمۂ مالیات نے بتایاکہ ریزرو بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر کے تمام بینک کھاتوں میں 6دسمبر کی شام تک 11.5لاکھ کروڑ روپے پرانے نوٹوں کی شکل میں جمع کئے جاچکے ہیں۔ مرکزی حکومت کا یہ اندازہ تھاکہ بینکوں میں 6تا7 لاکھ کروڑ روپیوں کی رقم جمع ہوسکتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا نے چار لاکھ کروڑ روپیوں کے نئے نوٹ بازار میں جاری کئے، لیکن عوام کی طرف سے 11.5لاکھ کروڑ روپے بینکوں میں جمع کردئے جانے کے سبب ریزرو بینک آف انڈیا بھی صورتحال سے نمٹنے میں بے بس نظر آرہی ہے۔چلر کی کمی کے سبب زیادہ تر دو ہزار روپیوں کے نوٹ استعمال ہی نہیں ہوپارہے ہیں۔بینکوں کی طرف سے آر بی آئی پر یہ زور دیا جارہاہے کہ جلد از جلد پانچ سو روپیوں کے نوٹ نکالے جائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔