کیا کمار بنگارپاکانگریس کاہاتھ چھوڑکر بی جے پی کا کنول تھامنے والے ہیں؟!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th February 2017, 7:40 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

شموگہ 16؍فروری (ایس او نیوز) شہر کے ایک اجلاس میں کانگریسی نیتا اورسابق وزیر کمار بنگارپا نے کانگریس پارٹی کا مذاق اڑاتے ہوئے اور بی جے پی اور نریندر مودی کی ستائش کرکے یہ سگنل دے دیا ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی خیمے میں داخل ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر بلاک کانگریس صدر کے گھر کے سامنے کانگریس حامیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے پہلے سے ہندوستانی سیاست میں سرگرم رہنے والی پارٹی اب مرکز میں صرف 44سیٹوں پر محدود ہوگئی ہے اور حزب اختلاف کی پوزیشن سے بھی محروم ہونے کی شرمناک حالت میں آگئی ہے۔کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی بی جے پی کی ترقی ہوئی ہے۔اس طرح بی جے پی اب پوری قوت کے ساتھ اقتدار پر آگئی ہے اور دیش کی معاشی حالت سدھارنے اور کرپشن ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کررہی ہے۔کمار بنگارپا نے وزیر اعظم نریندرمودی کے نوٹ بندی کے فیصلے کو بھی سراہا۔اس کے علاوہ کانگریس پارٹی میں خود کو نظر انداز کیے جانے کی بھی شکایت کی۔جس سے عوام میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ جلد ہی کمار بنگارپا اب بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مسٹر کمار بنگارپا نے کہا کہ حالات کے تحت سیاسی تبدیلیاں ضروری ہوتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آئندہ سال2018کے الیکشن میں بھی سیاسی تبدیلی ضروری ہوجائے۔ سدارامیا حکومت کے خلاف اپنی بے اطمینانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کماربنگارپا نے کہا کہ بجٹ سیشن کے بعد سدارامیا حکومت کا کچا چٹھا سامنے آجا ئے گا ۔ ا نہوں نے کہا کہ میں ایک اصول پسند سیاست دان ہوں۔ مجھے میرے والد نے فلمی دنیا سے اٹھاکر سیاسی دنیا میں متعارف کیا۔ میں اپنے والد کے سیاسی نقش قدم پر قائم رہا ہوں۔ہمارے سامنے سابق وزرائے اعلیٰ نجلنگپا، دیوراج ارس، گنڈو راؤ جیسے کئی سیاستدان کانگریس سے علاحدہ ہونے کی مثال موجود ہے۔ لہٰذا سال 2018کا الیکشن جیتنے کے لئے جو ضروری ہوگا وہ قدم میں اٹھاؤں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...