بنگلوروشہر کے تمام 28؍اسمبلی حلقوں میں ڈیالیسس سنٹر قائم ہوں گے ڈیالیسس مریضوں کے لئے مالی امداد دی جائے گی:رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th March 2018, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍مارچ(ایس او نیوز) ڈیالیسس کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لئے 250؍ روپئے اور اے پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لئے 450؍روپئے دیئے جائیں گے۔ یہ باتیں ریاستی وزیر داخلہ رام لنگاریڈی نے بتائیں۔ آج یہاں بی ٹی ایم لے آؤٹ اسمبلی حلقہ کے مڈیوال وارڈ نمبر 172 کی حدود میں سنجیونی ڈیالیسس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے کہاکہ 5.50؍کروڑ روپئے کی لاگت سے یہ ڈیالیسس سنٹر قائم کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام 28؍اسمبلی حلقوں میں بھی اس قسم کے ڈیالیسس سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ فی الحال 5؍ڈیالیسس مراکز تعمیر کئے گئے ہیں۔ بقیہ مراکز بہت جلد تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سنجیونی اسپتال جملہ 16؍ بستروں پر مشتمل ہے۔ ہربیڈ کے ساتھ علاحدہ بیٹری سسٹم اور کمروں کے لئے اے سی کا اہتمام کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اسپتال میں بھی پرائیویٹ اسپتال کی مانند تمام سہولتیں ووسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ نگر وستھوا اسکیم کی امدادی رقم کے تحت ڈیالیسس کے مراکز تعمیر کئے جارہے ہیں۔ تمام مراکز آئی آر ڈی ایس ادارہ کو سونپ دیئے گئے ہیں۔ آئی آر ڈی ایس کی جانب سے فی الحال بی بی ایم پی کے زیر اہتمام چلنے والے ڈیالیسس سنٹرز کو بڑی عمدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جارہاہے۔ آئی آر ڈی ایس اچھے انداز میں ڈیالیسس سنٹرز کو چلارہے ہیں۔ اس لئے ہم نے اس ادارہ کو سونپنے کا ارادہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مڈیوال مارکیٹ حدود میں دکانوں کی تعمیر کے لئے 35؍کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ جھونپڑ پٹی (سلم) علاقوں کے رہائشیوں اور سرکاری جگہوں پر قیام رکھنے والے رہائشیوں کو حق ملکیت کا پروانہ (حق پترا) تقسیم کاری عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی کارروائی کا آغاز ہوچکاہے۔ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ 10؍کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک عمدہ بڑی لائبریری تعمیر کی جائے گی۔ سلم میں رہائش پذیر عوام کو مکانات کی تعمیر کے لئے فی کس 5؍لاکھ روپئے دیئے گئے ہیں۔ 13؍ہزار سرکاری ملکیت کی اراضی بازیافت کی گئی ہے۔ بازیافت سرکاری اراضی پر ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنے کے لئے اقدام کیاجارہاہے۔ ان گھروں کو حاصل کرنے کے لئے عوام سے آن لائن عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے جے جارج، میئر سمپت راج، مقامی پالیکے رکن بی این منجوناتھ ودیگر افراد شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...