ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم ستون ہیں مہندرسنگھ دھونی: عرفان پٹھان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 12:27 AM | اسپورٹس |

جموں ،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے مایہ ناز کرکٹرمہندرسنگھ دھونی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھونی جس طرح کھلاڑی کی سرپرستی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

پٹھان نے بتایاماہی (ایم ایس دھونی) انڈین کرکٹ ٹیم کے ایک اہم ستون ہیں۔ جس طرح وہ میدان کے اندراورمیدان سے باہر ساتھی کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے‘۔

عالمی کپ 2019 میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے لئے ہندوستای ٹیم میں شامل کئے جانے کے امکانات پر عرفان پٹھان نے کہا ’میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اس سے لطف اندوز ہوتا رہوں گا۔ جب کھلاڑی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کے لئے راہیں کھلی ہوتی ہیں‘۔

پٹھان نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا آغاز 2003 میں سورو گانگولی کی کپتانی میں کیا تھا۔ ہندوستانی کرکٹ میں اب تک کی بہترین کپتانی کے بارے میں پوچھے جانے پر عرفان نے کہا ’کپتانوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کرنا بہت مشکل ہے۔ گانگولی نے بحیثیت کپتان جو خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایم ایس دھونی جنہوں نے ملک کو مسلسل جیت دلائی، کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں‘۔

انہوں نے کہا ’اس وقت بھی ہندوستانی ٹیم وراٹ کوہلی کی کپتانی میں اچھی کارکردگی کا مظاہر کررہی ہے‘۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے عرفان پٹھان کو آنے والے رانجی ٹرافی سیزن کے لئے ریاست کے کھلاڑیوں کا کوچ مقرر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کے سرپر فیفا ورلڈ کپ کا تاج

ورلڈ کپ 2018ء کا خطاب فرانس نے آج یہاں لیزینگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا کو 4-2گول سے ہراکر جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس پر ولڈ کپ کا تاج سجا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں کھیل کے شائقین کی جانب ...

سچن ، سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،