دیوے گوڈا ٹمکورسے نامزدگی داخل کریں گے، کانگریس کے موجودہ ایم پی مدوہنومے گوڈا بھی اس حلقہ سے نامزدگی داخل کرنے پر بضد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th March 2019, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍مارچ(ایس او نیوز) اب تک بھی یہ خبریں ہیں کہ جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا ٹمکورپارلیمانی حلقہ سے چناؤ لڑیں گے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم میں ٹمکور حلقہ جے ڈی ایس کے حصے میں گیاہے ،اس کے باوجود اس حلقہ کے موجودہ رکن پارلیمان پی مدوہنومے گوڈا نے آج کہا ہے کہ وہ پارٹی امیدوار کی حیثیت سے پیر کے دن پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ مدوہنومے گوڈا کا یہ فیصلہ دونوں پارٹیوں کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوئے معاہدہ کے خلاف ہے۔ ٹمکور کی سیٹ علاقائی پارٹی کے حصہ میں گئی ہے۔ مدوہنومے گوڈا کو کانگریس ہائی کمان نے نامزدگی داخل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ اس کے باوجود وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے تمام لیڈرس اور ورکرس اور منتخب نمائندے متفقہ طورپر مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ میں چناؤ لڑوں۔ بروز پیر میں کانگریس امیدوار کی حیثیت سے اپنی نامزدگی داخل کروں گا۔

ٹمکور میں اپنے طرفداروں سے ملاقات کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مجھے امیدہے کہ کانگریس اور مخلوط پارٹی اس حلقہ کے لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اس حلقہ سے متعلق فیصلہ پر نظر ثانی کریں گے۔کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے تحت کرناٹک کی جملہ28سیٹوں میں سے کانگریس20اور جے ڈی ایس8سیٹوں پر مقابلہ کریں گے۔ جیسے ہی سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیاگیاتھا،اس کے فوری بعد مدوہنومے گوڈا نے نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور جن کا بھی تعلق ٹمکورسے ہے دونوں نے جے ڈی ایس سے یہ درخواست کی تھی کہ ٹمکور کی سیٹ کانگریس کو واپس کردی جائے۔ حلقہ کے لوگوں کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ یہ سیٹ موجودہ ایم پی کو ہی دی جائے ۔ قدیم پارٹی کانگریس نے ابتدا میں یہ فیصلہ کیاتھا کہ پارٹی کے تمام موجودہ ارکان پارلیمان کو پارٹی ٹکٹ دیاجائے گا جن میں مدو ہنومے گوڈا بھی شامل ہیں، جنہیں ٹمکور سے ٹکٹ دیاجائے گا۔ مدوہنومے گوڈا سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر کانگریس نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو ان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایسی صورت میں پیر کے دن وہ اپنے اگلے اقدام کا اعلان کریں گے۔ یہ طے ہے کہ پیر کے دن میں نامزدگی داخل کروں گا۔

ذرائع کے مطابق ٹمکور پارلیمانی حلقہ میں وکلیگا طبقہ کے زیادہ ووٹس ہیں اس لئے جے ڈی ایس نے اس حلقہ کو پسند کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے یہ فیصلہ کیاتھا کہ اس حلقہ میں پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمان کوہی ٹکٹ ملنا چاہئے ۔ان سے کہاگیا کہ مخلوط دھرم پر عمل کرنا ضروری ہے، اس پر جذباتی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا مخلوط دھرم یہی ہے کہ اس حلقہ سے میں موجودہ ایم پی ہوتے ہوئے دوسری پارٹی کو ٹکٹ دیاجائے۔ جبکہ میں نے لوک سبھا میں کرناٹک کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔ اس حلقہ سے مجھے کیوں چناؤ لڑنے سے روکاجارہاہے۔ کیوں مجھے ٹکٹ نہیں دیاجارہاہے۔ قبل ازیں یہ خبریں تھیں کہ اگر دیوے گوڈا نے ٹمکور سے مقابلہ نہیں کیا تو یہ ٹکٹ کانگریس امیدوارمدوہنومے گوڈا کو دیا جائے گا۔ حالانکہ دیوے گوڈا نے آج یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ پیر کے دن ٹمکور سے نامزدگی داخل کریں گے۔ بی جے پی نے جی ایس بسواراج کو اس حلقے سے میدان میں اتارا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...