راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپرقبول کرنے میں دقت نہیں :دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th September 2018, 12:18 PM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

نئی دہلی؍بنگلورو 26ستمبر(ایس او نیوز) آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کی طرف سے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو غیربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کا وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار پیش کئے جانے کے ایک دن بعد ہی پیر کو اس مہم کو اس وقت بڑی حمایت ملی جب سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا نے کہاکہ اس میں ان کی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اتوار کو دہلی میں ہوئی میتنگ میں مسٹر گاندھی کو غیربی جے پی اتحاد کا وزیراعظم کے عہدہ کا چہرہ بناکر عام انتخابات لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔جنتادل (سیکولر) کے سربراہ مسٹر دیوے گوڑا نے ٹیلی ویزن چینل ٹائمس ناو سے بات چیت کے دوران کہاکہ ان کی پارٹی کو مسٹر گاندھی کو وزیراعظم قبول کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے اور وہ اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ حال ہی میں کرناٹک اسمبلی میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد جنتادل (ایس) نے کانگریس کی مدد سے ریاست میں ایچ ڈی کماراسوامی کی قیادت میں اتحادی حکومت بنائی ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ مسٹر گاندھی کو وزیراعظم قبول کرنے میں جنتادل (ایس) کوکسی طرح کی پریشانی میں نہیں ہے ۔ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ تمام مقررین نے ایک آواز میں مسٹر گاندھی کی قیادت پارٹی کوآگے بڑھانے پر زور دیا تھا اور عام انتخابات میں مسٹر گاندھی کے اتحاد کی قیادت کرنے کی حمایت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...