اوور لوڈنگ کی وجہ سے فڑنویس کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 12:15 AM | ملکی خبریں |

ناسک ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہیلی کاپٹر کو اضافی بوجھ کی وجہ سے ہفتہ کو ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی ۔ فڑنویس کے ساتھی نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریبا 9.30 بجے کا ہے ۔ فڑ نویس ہیلی کاپٹر سے ناسک سے اورنگ آباد جا رہے تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ وزیر آبی وسائل گرش مہاجن اور دیگر بھی تھے۔ سنتوش نے بتایا کہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر نے کھلے میدان سے پرواز کیا تو یہ مشکل سے ہی 50 فٹ تک بھی پرواز طے نہیں کیا تھا کہ پائلٹ کو چند میٹر کے فاصلے پر ہیلی کاپٹر لینڈ کرنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں ضرورت سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے وہ اضافی بوجھ کو برداشت نہیں کرسکا ۔ لہذا پھڈنویس کے خانساماں اور اس کے بیگ کو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی اتار دیا گیا ۔ بعد میں خانساماں بیگ سمیت سڑک کے ذریعے اورنگ آباد پہنچے۔ اس واقعہ سے سیکوریٹی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کیونکہ فڑنویس کے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے ساتھ پہلے بھی اس طرح کی تین واقعات پیش آچکے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...