دیوے گوڈا نے بارش سے متاثر اضلاع کا معائنہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 12:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیراعظم اور جنتادل (ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے آج بارش سے بری طرح متاثر چترادرگہ ، داونگیرے ، بلاری اور ہاویری اضلاع کا دورہ کیا۔ ان کی طرف سے ان اضلاع میں دوروں کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا یہاں پر بارش کے سبب تباہ ہونے والے بھٹے کی فصل کے کاشتکاروں سے ملاقات کریں گے اور ان کاشتکاروں کو مناسب مدد دینے کے سلسلے میں اپنے جائزہ کے بعد وزیراعلیٰ سدرامیا اوروزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کریں گے۔ آج داونگیرے کے دیوی کیرے ، گاندھی نگر ، ہرپن ہلی ، ارسیکرے ، کمتھ ہلی ، ہڑگلی اور دیگر مقامات کا دیوے گوڈا نے معائنہ کیا ، کل وہ گدگ ضلع کے شرہٹی ، مندرگی ، جالی گیرے اور ہاویری ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے بارش کی تباہی کا جائزہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...