کاشتکاروں کے مسائل سلجھانے کمار سوامی کو دیوے گوڈا کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سو امی کو مشورہ دیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کو سلجھایا جائے اور مختلف کارخانوں کی طرف سے کاشتکاروں کو واجب الادا رقم کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ بتایاجاتا ہے کہ دیوے گوڈا نے کسانوں کے ساتھ وزیراعلیٰ کی بات چیت کے سلسلے میں خود انہیں طلب کرکے تفصیلات معلوم کیں اور وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیا کہ مصیبت زدہ کسانوں کو آسانی فراہم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے جو کچھ ممکن ہو کیا جائے۔ شکر کے کارخانوں پر یہ پابندی لگائی جائے کہ وقت مقررہ میں وہ کسانوں کو واجب الادا رقم ادا کردیں اور اگلے ماہ بلگاوی میں لیجسلیچر کے سرمائی اجلاس کی شروعات سے قبل ہی رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ دیوے گوڈا نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ بلگاوی لیجسلیچر اجلاس سے قبل ہی اگر کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے قدم اٹھائے نہیں گئے تو بلگاوی اجلاس میں حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن پارٹیاں بھی حکومت کے لئے درد سر بن سکتی ہیں۔ جے ڈی ایس خاص طور پر کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے تئیں بارہا جس طرح کی پابندی کا اعادہ کرتی آرہی ہے اس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو چاہئے کہ گنے کے کاشتکاروں کی جائز مانگوں کو پورا کرنے اور انہیں شکر کے کارخانوں سے واجب الادا رقم فوراً ادا کرنے کے لئے مناسب قدم اٹھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔