دیوے گوڈا سدرامیا اور ڈی کے شیوکمار ایک ساتھ انتخابی مہم چلائیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2018, 11:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے طے کیا ہے کہ تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے مرحلے میں وہ اپنے دو کٹر سیاسی حریفوں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا اور ریاستی وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کے ہمراہ ایک ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے مضبوط ہونے کا پیغام عوام کو دینے کے مقصد سے حال ہی میں صدر کانگریس راہل گاندھی کے دورۂ بنگلور کے دوران یہ حکمت عملی اپنائی گئی۔ اس بات کا واضح ثبوت پیش کرتے ہوئے کہ سیاسی میدان میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، مخلوط حکومت میں شامل دونوں پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں نے منڈیا اور شیموگہ میں جے ڈی ایس کے حق میں اور بلاری وجمکھنڈی میں کانگریس کے حق میں انتخابی مہم کے لئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح رام نگرم اسمبلی حلقے میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی اہلیہ انیتا کمار سوامی کے لئے بھی یہ تمام لیڈر متحد ہوکر مہم چلائیں گے۔ جمکھنڈی اسمبلی حلقے سے کانگریس نے آنند سدو نیامے گوڈا کو میدان میں اتارا ہے۔

یہاں سابق رکن اسمبلی سدو نیامے گوڈا کی سڑک حادثے میں موت کے سبب اس حلقے میں ضمنی انتخاب ناگزیر ہوگیا تھا۔جمکھنڈی میں سدو نامے گوڈا کی ذاتی مقبولیت کے سبب اس حلقے سے کانگریس کی کامیابی یقینی بتائی جارہی ہے۔ منڈیا حلقے سے جے ڈی ایس نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑ کر جے ڈی ایس میں شامل ہونے والے سابق بی ڈی اے چیرمین ایل آر شیورامے گوڈا کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس لئے اس حلقے میں جے ڈی ایس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے میں کانگریس قائدین کو شاید زیادہ دشواری نہیں ہوگی۔ بتایاجاتاہے کہ بلاری میں کانگریس امیدوار وی ایس اگرپا کے حق میں بھی دونوں پارٹیوں کے سرکردہ رہنما ایک ساتھ انتخابی مہم کے لئے میدان میں اتریں گے۔ سدرامیا ، دیوے گوڈا اور ڈی کے شیوکمار ان پانچوں حلقوں میں ایک ساتھ انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور ضمنی انتخابات میں قائم ہونے والی اتحادی پہل کو لوک سبھاانتخابات تک بھی لے جانے کے لئے تجربے کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...