اس سال کا والمیکی ایوارڈ سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2018, 12:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی خدمات کے شعبے میں دئے جانے والے سالانہ والمیکی ایوارڈ سے اس بار سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو سرفراز کیا جائے گا۔ درج فہرست طبقات کی فلاح کے لئے جدوجہد کے عوض ریاستی حکومت کی طرف سے والمیکی جینتی کے موقع پر ہر سال یہ اعزاز کسی نہ کسی شخصیت کو دیا جاتا ہے۔ وظیفہ یاب جج جسٹس ناگ موہن داس کی قیادت والی کمیٹی نے اس بار ایوارڈ کے لئے مختلف شخصیتوں کے ناموں کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اس سال یہ اعزاز سابق وزیراعظم کو دیا جائے۔ اس ایوارڈ میں پانچ لاکھ روپے نقد اور مومنٹو شامل ہے۔ کل والمیکی جینتی کے موقع پر ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں منعقدہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی دیوے گوڈا کو اس اعزاز سے سرفراز کریں گے۔ ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود پریانک کھرگے نے آج پدمانابھا نگر میں دیوے گوڈا کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں اس تقریب اعزاز میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔ اور گزارش کی کہ ریاستی حکومت کی طرف سے دئے جانے والے والمیکی اعزاز کو منظور کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...