کرناٹک کے لئے دیوے گوڈا کی دین، 50صفحات پر مشتمل دستاویز منظر عام پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2018, 12:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جولائی(ایس او نیوز)شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گو ڈا کی طرف سے بحیثیت ریاستی وزیر آبی وسائل اور بحیثیت وزیراعلیٰ کرناٹک جو بھی فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان کے متعلق آج سابق رکن اسمبلی وی ایس وی دتہ نے 50 صفحات پر مشتمل تفصیلات منظر عام پر لائیں۔

ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ جگدیش شٹر نے سوال کیا ہے کہ شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے دیوے گوڈا نے کیا کیاہے؟۔ یہ الزام لگایا ہے کہ دیوے گوڈا کے دور میں شمالی کرناٹک سے ناانصافی ہوئی ہے۔ وائی ایس وی دتہ نے اس الزام کو بے بنیاد ثابت کرتے ہوئے شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے دیوے گوڈا کے کرناٹک اور مرکز میں دور اقتدار کے دوران جاری کئے گئے فنڈز اور اس سے متعلق حکمنامے منظر عام پر لائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک کی ترقی کے متعلق قرطاس ابیض جاری کرنے جگدیش شٹر کے مطالبے کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

مرکزی حکومت کو بھی چاہئے کہ شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے اب تک اس نے جو فنڈز جاری کئے ہیں اس پر قرطاس ابیض جاری کرے،اگر مرکزی حکومت نے جاری نہیں کیا تو وہ قرطاس سیاہ جاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیوے گوڈا نے اپنی 55 سالہ سیاسی زندگی میں بحیثیت وزیر آب پاشی ، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم چھ سال چار ماہ اقتدار پر رہے۔ اپنی اس مدت کے دوران انہوں نے شمالی کرناٹک کے لئے جو بھی کام کیا ہے وہ 50صفحات پر مشتمل ہے، خاص طور پر بچاوت کمیشن کی ہدایت کے مطابق کرناٹک کو 734 ٹی ایم سی فیٹ پانی 2000 تک استعمال کرنا تھا۔

1996 میں بحیثیت وزیر اعلیٰ اس پانی کو استعمال کرنے کے لئے انہوں نے قدم اٹھائے۔ ان کے اس قدم کی بدولت شمالی کرناٹک کے عوام نے راحت کی سانس لی، انہوں نے کہاکہ دیوے گوڈا کی کوششوں سے کرناٹک کے لئے ایک مخصوص جنوب مغربی ریلوے ز ون قائم ہوا اور ساتھ ہی بحیثیت وزیراعظم ہبلی میں ریلوے ورک شاپ کے قیام کو منظوری دی۔ہبلی انکولہ ریلوے لائن کے لئے دیوے گوڈا کے دور میں فنڈز منظور کئے گئے ، اس کے علاوہ بنیادی انفرااسٹرکچر سے جڑے منصوبوں کو بھی دیوے گوڈا کے دور میں منظور کیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...