مخالفین گجرات حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں:ہاردک پٹیل
احمد آباد، 24اگست؍؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اپنے دو ساتھیوں کی طرف سے یہ الزام لگانے کے دو دن بعد کہ انہوں نے پاٹیدارریزرویشن تحریک کی اپنے قیادت کی خواہش کو پوراکرنے کیلئے اوزار کے طور پر استعمال کیا۔ہاردک پٹیل نے یہ کہتے ہوئے آج جوابی حملہ کیا کہ ان کے مخالفین گجرات کی بی جے پی حکومت کے کچھ لوگوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں جو ان کی تصویر بدنام کرکے ان کی تحریک کوکمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہاردک کے مخالفین کا جواب دینے کے لئے پاٹیدار انامت آندولن کمیٹی(پاس)نے 29اگست کو ادے پور میں ایک خصوصی میٹنگ بلائی ہے جہاں وہ گجرات ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد چلے گئے ہیں۔یہ کمیٹی ملازمتوں اور تعلیم میں پٹیلوں کو ریزرویشن دینے کی مانگ کو لے کر مہم چلا رہی ہے۔دو دن پہلے، پٹیل کے دو سابق ساتھیوں چراغ اور کیتن پٹیل نے ایک کھلے خط میں ہاردک پر الزام لگائے تھے جس سے اس تنظیم میں شگاف کے اشارے ملے تھے۔خط میں دونوں نے الزام لگایا تھا کہ 23سالہ ہاردک نے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آن کی اس کی خواہش کوپورا کرنے اور اس کے شروع ہونے کے سال بھر کے اندر کروڑپتی بننے کے لئے اس تحریک کو اوزارکے طورپر استعمال کیا۔ان الزامات پرہاردک نے کہا کہ چراغ اور کیتن ریاست کی بی جے پی حکومت کے شہ پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔