ہارکے باوجود بی جے پی کی عقل ٹھکانے نہیں لگی: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2018, 11:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔7؍نومبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ضمنی انتخابات میں حکمران اتحاد کی کامیابی پر ریاستی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات میں ہار کے باوجود بی جے پی کی عقل ٹھکانے نہیں لگی ہے، ریاست کی مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کی طرف سے ہونے والی تازہ کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ بعض کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کو لالچ دینے اور انہیں وزارت کے ساتھ کروڑوں کی رقم دینے کے وعدے ایک بار پھر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت کے متعلق ضمنی انتخابات میں ریاست کے عوام نے اپنا فرمان جاری کیا ہے اور کانگریس جے ڈی ایس اتحاد پر اپنی منظوری کی مہر ثبت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجز شیموگہ چار حلقوں میں جو جیت حکمران اتحاد نے درج کی ہے اس سے آنے والے دنوں میں یہ اتحاد اور بھی مضبوط ہوکر کام کرے گا، بہت جلد کانگریس اور جے ڈی ایس کے قائدین مل کر پارلیمانی انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو قطعیت دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان انتخابات کے نتائج نے عوام کے تئیں حکومت کی ذمہ داریوں کو اور بھی بڑھادیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آنے والے دنوں میں بھی ریاست کے سیاسی منظر نامے سے بی جے پی کے وجود کو کم کرنے کے لئے جے ڈی ایس جو بھی قربانی دینی پڑے اس کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے آنے والے دنوں میں ریاستی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تیار کی گئی اسکیموں کو موثر طریقے سے لاگو کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔