کمٹہ تعلقہ میں نیشنل ہائی وے بائی پاس کی مخالفت، عوامی احتجاج کے ساتھ دیاگیا اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 12:17 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ28؍اگست (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے کے توسیعی منصوبے کے تحت کمٹہ تعلقہ کے بگّون اور کلبھاگا علاقے میں بائی پاس تعمیر کرنے کے لئے جب نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی کے افسران سروے کرنے پہنچے تو اس علاقے کے عوام اور رامناتھ یووک منڈلی کے اراکین نے پرزور مخالفت کی۔پھر ایک احتجاجی ریالی نکالتے ہوئے وہ لوگ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچے اور وہاں میمورنڈم دینے کے بعد رکن اسمبلی دینکر شیٹی کے گھر پہنچ کر انہیں بھی میمورنڈم دیا۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی دیکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ ہمیں زندہ ہی مار ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شہر کے درمیان سے گزرنے والانیشنل ہائی 66 جس کی توسیع کے لئے دونوں اطراف درکار خالی جگہ موجود ہونے کے باوجودحکومت اور غریبوں کے مخالفین ہم جیسے انتہائی پچھڑے ہوئے اور غریب افراد کے رہائشی ٹھکانوں پر نظر یں لگائے ہوئے ہیں۔یہ ایک غیر انسانی حرکت ہے۔احتجاجیوں نے کہا کہ سروے کے لئے آئے ہوئے افسران پولیس بندوبست کے ساتھ ہمارے علاقے میں پہنچ کر ہمارے رہائشی احاطے میں گھس کر سروے کی کارروائی کررہے ہیں، یہ ایک ناقابل برداشت ظلم و ستم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم زندگی برباد کرنے کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے وہاں پر ہونے والے سروے اور بائی پاس کی تعمیر پر روک لگائی جائے ۔ احتجاجیوں نے تنبیہ دی ہے کہ اگر اس طرح نہیں ہوا اور سروے کاکام جاری رہا تو پھر آگے جو کچھ بھی آفت آئے گی ،اس کے لئے متعلقہ افرادہی ذمہ دار ہونگے۔

جب احتجاجی مظاہرین نے رکن اسمبلی دینکر شیٹی کے گھر پہنچ کر انہیں میمورنڈم دیا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں بائی پاس کے لئے سروے کیے جانے کی خبر مجھے تاخیر سے معلوم ہوئی ہے۔میں نے فوراًمتعلقہ افسران سے بات چیت کی ہے۔ تعلقہ یا ضلع انتظامیہ کی طرف سے مجھے اس بات کی اطلاع تاخیر سے دینا افسوسناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...