ملک کا شیرازہ بکھیرنا چاہتی ہے ممتا بنرجی: سادھوی پرگیہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th February 2019, 1:15 AM | ملکی خبریں |

وارانسی :4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں اتوار کی واقعہ سے پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اپوزیشن کے نشانے پر مرکزی حکومت ہے۔ اپوزیشن کے مطابق مغربی بنگال میں جو کچھ ہوا وہ آئین پر حملہ ہے۔ وہیں سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے وارانسی میں ممتا بنرجی پر نشانہ لگاتے ہوئے اشاروں میں انہیں غدار قرار دے ڈالا ۔مونی اماوس پر کاشی میں گنگا غسل اور کاشی وشوناتھ مندر میں درشن۔پوجن کے بعد سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہممتا بنرجی کبھی ملک کے مفاد کی بات نہیں، بلکہ ملک کو منتشر کرنے کی بات کرتی ہیں۔ مغربی بنگال میں جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر سب کچھ صاف ہو جاتا ہے کہ ملک کو منتشر کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ رام مندر مسئلہ سیاسی نہیں، بلکہ آستھا سے منسلک ہے۔ کانگریس آج بھی کافروں کا رول ادا کر رہی ہے۔ کپل سبل کو کانگریس نے سپریم کورٹ میں رام مندر کی مخالفت میں کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بھگوان رام کا حکم اور آشیرواد سے اس دن تمام بھکت مل کر رام مندر کا کام شروع کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ایودھیا میں ڈھانچہ گرانے کے لئے بھی گئے تھے اور خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے بھی جائیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...