دیشپانڈے نے شمالی کینرا سیٹ جنتادل ایس کے پاس گروی رکھ دی۔ کانگریس کارکنان کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th March 2019, 12:33 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار19؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے کانگریس کے لئے ووٹ کرنے والوں کی اکثریت ہونے کے باوجود اس سیٹ کو جنتادل ایس کے لئے چھوڑ دینا اب شاید کانگریس پارٹی کے لئے بھاری پڑتا جارہا ہے، کیونکہ دن بہ دن پارٹی کے کارکنان میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور وہ ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کو اس کے لئے راست طورپر ذمہ دار مانتے ہیں۔

ایک معروف مقامی  کنڑا روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق کانگریسی کارکنان کے ایک بڑے حلقے نے دیشپانڈے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کانگریس کی اس مضبوط سیٹ کو جنتا دل ایس کے پا س گروی رکھ دیا ہے اور اس میں ان کی بدنیتی کا ہاتھ ہے۔کانگریسی لیڈران اورکارکنان کا کہنا ہے کہ وہ جنتا دل سے ناراض نہیں ہیں۔ان کی برہمی کی  وجہ یہ ہے کہ ضلع کے عوام کی حمایت سے گزشتہ تقریباً 30برسوں سے رکن اسمبلی، وزیر اور حزبِ اختلاف کے لیڈر کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے دیشپانڈے نے اپنی سیاسی زندگی کے آخری مراحل میں ضلع کی کانگریس پارٹی کو ہی جنتا دل کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے۔

کانگریسیوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر آر وی دیشپانڈے نے سابقہ اسمبلی الیکشن میں شکست کا منھ دیکھنے والے پرشانت دیشپانڈے کو دوبار ہ میدان میں اتارنے کا پروگرام بنایا تھا اور اس کے لئے انہوں نے ایک نجی ادارے سے اپنے بیٹے کی جیت کے تعلق سے سروے بھی کروایا تھا۔ لیکن سروے رپورٹ میں منفی نتائج نکلے اور دوبارہ شکست ہونے کا اندیشہ جتایاگیا۔اس کے علاوہ اس سروے میں ضلع کے عوام کے اندر خود دیشپانڈے کی پوزیشن بھی کمزور ہونے کی بات سامنے آئی۔اسی وجہ سے دیشپانڈے نے یہ سیٹ کانگریس پارٹی کو دلانے کے تعلق سے دلچسپی لینا چھوڑ دیا۔

دوسری طرف زمینی حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے کانگریسی کارکنان اور لیڈران سوال کررہے ہیں کہ جب کاروار کے سابق ایم ایل اے ستیش سائیل کانگریسی امیدوار کے طور پر بی جے پی کے اننت کمار ہیگڈے کو بڑی ٹکر دینے اور کتّور ۔خانہ پور کے علاقے میں موجود مراہٹہ ووٹروں کو بڑی تعداد میں اپنی طرف راغب کرنے کی پوزیشن میں تھے۔اس کے علاوہ ضلع میں سب سے زیادہ ووٹرس کی تعداد نامدھاری ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کانگریس صدر اور نامدھاری لیڈر بھیمنّا نائک بھی ایک بہت ہی مضبوط امیدوار ثابت ہوسکتے تھے۔لیکن اچانک پارلیمانی انتخاب سامنے آتے ہی پچھلے اسمبلی انتخاب کے دوران ان دونوں متوقع امیدواروں کے تعلق سے غیر محسوب رقم والی معاملے کی فائل دوبارہ کھولی گئی  اور تحقیق و تفتیش شروع کی گئی، اس  کے پیچھے کس کا سازشی ہاتھ ہے؟ 

کانگریسیوں کاکہنا ہے کہ دیشپانڈے نے اس میعاد کو اپنی عملی سیاسی زندگی کا آخری مرحلہ مان لیا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ہلیال کی اپنی سیٹ اپنے بیٹے پرشانت کو چھوڑ دیں گے اور پھر کانگریس کے سینئر لیڈر کی حیثیت سے پارٹی پر اپنا ہی قبضہ بنائے رکھنے میں سہولت ہوگی۔ ورنہ اب کی بار کسی اور امیدوار کو میدان میں اتارکر پانچ دس کروڑ روپے خرچ کرنے سے ان کا ذاتی فائدہ کچھ ہونے والا نہیں ہے۔اسی مفاد پرستی کی وجہ سے انہوں نے یہ سیٹ جنتا دل ایس کے لئے چھوڑ دی ہے۔

کانگریس پارٹی کے خیر خواہان کا خیال ہے کہ دلتوں، پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کی تذلیل کرنے والے اننت کمار ہیگڈے کو یہاں کے عوام نے اس مرتبہ الیکشن میں اچھا سبق سکھانے کا من بنا لیاتھا۔بعض کانگریسی لیڈروں نے دکھی لہجے میں کہا کہ’’ ہمارے لیڈر دیشپانڈے کو ’کمیشن پانڈے‘ کہنے والے اننت کمار کی عقل ٹھکانے کا جوش ہمارے اندر پیدا ہوگیا تھا۔ لیکن ہمارے اپنے لیڈر نے ہی اپنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔ایسی حالت میں  ہم کیا کرسکتے ہیں۔‘‘ عام کانگریسیوں کا کہنا ہے کہ کانگریس کی تاریخ میں ایسی مایوس کن صورتحال کبھی پیدا نہیں ہوئی ہے۔ صرف لیڈر ہونے کے ناطے پارٹی امیدوار کے لئے خرچ کی جانے والی رقم کو بچانے کی نیت سے پارٹی کے اصولوں کی قربانی دینے کا ایسا واقعہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔