نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کا دیوے گوڈا کومشورہ تعلیم کے معیا رمیں بہتری لائی جائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2018, 11:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او  نیوز) نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور نے ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا سے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے چلائی جار رہی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے میعار میں بہتری لانے ضروری اقدامات کریں۔

پرمیشور نے ریاستی یونیورسٹیوں کے کچھ معاملات کو اجاگر کرتے ہوئے جی ٹی دیوے گوڈا کوخط لکھا ہے کہ ان سے فوری طور پر نپٹنے کی ضرورت ہے۔پرمیشور کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے گھٹتے ہوئے معیار اور کیمپس میں بڑھتی ہوئی رشوت خوری کے تعلق سے بھی لکھا ہے۔جب اس بارے میں پوچھا گیا تو دیوے گوڈا نے کہا کہ انہیں اب تک ایسا کوئی خط نہیں ملا ہے’’مجھے معلوم ہو اہے کہ نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریروں میں سے ایک تقریر میں ریاستی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے تعلق سے کہا ہے ۔ سرکاری طورپر رابطے کے تعلق سے میں اپنے افسران سے جانچ کروں گا اور ان کی جانب سے اجاگرکئے گئے معاملات پر ضروری اقدامات کروں گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...