نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کے ہاتھوں کیمپے گوڈا یوارڈ کی تقسیم ایوارڈ یافتگان میں 17مسلم افراد بھی شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd September 2018, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 3؍ ستمبر (ایس او  نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) صدر دفتر کے راج کمار گلاس ہاؤز میں کل کیمپے گوڈا ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشورنے ایوارڈ یافتگان میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد میں ضیاء اللہ خان، عابد اسلم ، سید مسعود احمد غضنفر، حسین شریف، ایس ڈی پی آئی کے علی، ایوب خان، چاند پاشاہ ، فیاض پاشاہ، اسماعیل شریف، پروفیسر صبیحہ زبیر ، قاسم ملیگے مڈؤ، محمد علی، ایس محمد الیاس خان،محمد شریف، کھیل کے شعبہ میں صبیحہ ایس سمیت جملہ 17 مسلم افراد کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ جو بنگلورو ترقیاتی وزیر بھی ہیں، ایوارڈ حاصل کئے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح سماج میں اپنی خدمات کے ذریعہ دیگر افراد کے لئے نمونہ بنیں ۔ تقریب میں میئر سمپت راج نے بھی ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایوارڈ کے لئے اس مرتبہ بھی زیادہ تعداد میں عرضیاں موصول ہونے کی وجہ سے قطعی فہرست جاری کرنے میں تاخیر ہوئی اور آخر وقت تک سیاسی قائدین کی گزارش پر فہرست میں اضافہ ہونے لگا ۔

اس مرتبہ بھی ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد کافی زیادہ رہی ۔ تقریب میں رکن اسمبلی سومیا ریڈی، رکن کونسل شرونا، بی بی ایم پی سماج و انصاف اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین اے آر ذاکر، ڈپٹی میئر بی بی ایم پی میں برسر اقتدار پارٹی کے لیڈر ایم شیورام ، اپوزیشن لیڈر پدمانابھ ریڈی کے علاوہ کئی کارپوریٹرس اور اہم شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔