جن دھن اکاؤنٹس میں جمع رقم 90ہزار کروڑ کو عبور کرنے کے ’جگاڑ‘ میں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 1:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی10فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم ’جن دھن‘ اکاؤنٹس میں کل جمع رقم جلد ہی 90 ہزار کروڑ روپے کی اعداد کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔حکومت نے مالیاتی اشتراک کے اس منصوبہ کے تحت حادثہ کے انشورنس کے بیمہ کور کو دوگنا کرکے 2 لاکھ روپے کر دیاہے ، جس سے منصوبہ مزید دلفریب اور پرُ کشش ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2017 سے جن دھن اکاؤنٹس میں جمع رقم میں تیزی آئی ہے۔ ان اکاؤنٹس میں 30 جنوری 2019 تک کل جمع شدہ رقم بڑھ کر89,257.57 کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے ۔ یہ بھی کسی کرامت سے کم نہیں کہ اس عمل میں مسلسل اضافہ بھی جاری ہے ۔ 23 جنوری کو کل جمع کی گئی رقم 88,566.92کروڑ روپے تھی۔تمام خاندانوں کو بینکاری خدمات سے منسلک کئے جانے کی پاک ’’نیت ‘‘ کے تحت مرکز نے 28 اگست 2014 کو وزیر اعظم جن دھن منصوبہ شروع کیا تھا ۔ منصوبہ کی کامیابی سے حوصلہ افزا حکومت نے 28 اگست 2018 کے بعد کھولے گئے نئے اکاؤنٹس کے لئے حادثاتی انشورنس کی بیمہ کور کو ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر دیا ہے۔ اوور ڈرافٹ کی حد دوگنا کرکے 10ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...