محکمۂ داخلہ کی اسامیوں کو تیزی سے پر کیا جائے گا: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2018, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز)نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج ریاستی لجسلیٹیو کونسل کو بتایاکہ محکمۂ داخلہ میں 26188 مختلف اسامیوں کو پر کیاگیا ہے۔

وقفۂ سوالات میں بی جے پی رکن کے پی ننجنڈی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سالانہ محکمۂ پولیس میں چار سے پانچ ہزار اسامیاں خالی ہوتی ہیں ، 2008 اور2013 کے درمیان محکمۂ پولیس میں کوئی بھرتی نہیں کی گئی ، جبکہ اس سے پہلے 1582 سب انسپکٹر اور 23104 کانسٹبلوں کا تقرر عمل میں آیا۔ ان تمام کو تربیت دینے کے لئے دس مستقل اور تین عارضی پولیس ٹریننگ اسکول قائم کئے گئے ہیں۔ تربیت کے دوران امیدواروں کی صلاحیت کی بنیاد پر انہیں متعین کیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی سدرامیا حکومت میں بحیثیت وزیر داخلہ انہوں نے ان اسامیوں کو پر کرنے کی پہل کی تھی۔اب جبکہ دوبارہ انہیں یہی قلمدان ملا ہے، ان کی کوشش یہی ہے کہ پولیس جوانوں کی بھرتی کے مرحلے میں جو قدیم نظام اپنایا جاتاہے اسے ختم کرکے نیا معیار طے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ پولیس میں کئی اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے عملے پر کام کا دباؤ کافی زیادہ ہے۔ پھر بھی دستیاب عملے کو استعمال میں لاکر ہی تحقیقات کو تیزی سے مکمل کرنے کی طرف توجہ دینے کے ساتھ نظم وضبط کی نگرانی اور دیگر ذمہ داریوں کو پورا کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ عنقریب محکمے میں 31684اسامیاں خالی ہونے والی ہیں ۔ مجموعی طور پر 1.26لاکھ اسامیاں محکمے کے لئے منظور ہوئی ہیں جن میں سے تمام مخلوعہ اسامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں پر کیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...