محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن کی جانب سے نوٹس ، فوری کارروائی کے احکامات جاری پرائیویٹ کالج ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف شکاتیں موصول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2017, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16/اپریل ( ایس او نیوز) ریاست بھر میں سینکڑوں ہاسٹلس ہیں جو پرائیویٹ کالجوں کی نگرانی میں چل رہے ہیں ۔ حکومت کو اس سلسلہ میں شکایتیں موصول ہوئی تھیں کہ ہاسٹل میں من مانی کی جارہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے طلباء و طالبات کو پریشانیوں کاسامنا ہے ۔ اس لئے محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن ( ڈی پی یو ای) نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہر مہینے ہاسٹلوں کی جانچ کی جائے اور اس کی رپورٹ بھی محکمہ کو پیش کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ نے پرائیویٹ کالج انتظامیہ کی زیر نگرانی ہاسٹل منتظمین کے نام نوٹس جاری کیا ہے ،جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے ادارے میں قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔ اس کے علاوہ محکمہ سے یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ضلع حکام اس پر خصوصی توجہ دے کہ ہاسٹل چلانے کیلئے حکومت سے منظوری حاصل کی گئی ہے ۔ اگرہاں تو ان دستاویزات کی کاپی حاصل کریں ۔ نہیں تو ان کے خلاف کارروائی کیلئے اقدامات کرنے کی سفارش کریں۔ ڈی پی یو ای کی ڈائرکٹر سی شکھا نے اس سلسلہ میں بتایا کہ متعلقہ حکام کو اس سلسلہ میں بتادیا گیا کہ شخصی طور پر ہاسٹل کا معائنہ کریں اور دیکھیں کہ طلبہ وطالبات جو وہاں مقیم ہیں ان کیلئے سہولیات ہیں یا نہیں خصوصاً روشنی ، ہوا اورکیچن میں صفائی کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض تعلیمی ادارے مختلف علاقوں میں اپنی شاخیں قائم کی ہیں۔حالانکہ نئے شاخ قائم کرنے کیلئے بھی حکومت سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اس لئے متعلقہ حکام کو چاہئے کہ اس جانب بھی خصوصی توجہ دیں اوراس طرح کی کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اگر اس طرح کی کوئی شکایتیں موصول ہوتی ہیں تو فوری طور پر ایسے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔