ڈنمارک جرمن سرحد پر متنازعہ حفاظتی باڑ تعمیر کرے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 12:12 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈنمارک کی حکومت جرمن سرحد پر متنازعہ حفاظتی باڑ کھڑی کرے گی، جس کا مقصد سوائن فلو کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ تاہم ناقدین نے اس اقدام کو مہاجرین مخالف حلقوں کا اعتماد جیتنے کی ایک علامتی کوشش قرار دے دیا ہے۔

ڈنمارک کی حکومت نے کہا ہے کہ جرمن سرحد پر 68 کلو میٹر طویل حفاظتی باڑ کھڑی کی جائیں گی، جس کا بنیادی مقصد سوروں کے فارمز کو جنگلی خنزیروں سے بچانا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جنگلی خنزیر ڈنمارک میں افریقی سوائن فلو کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

تاہم ناقدین کے مطابق گیارہ ملین یورو کا یہ منصوبہ رقوم کا زیاں ہے کیونکہ ان سرحدی رکاوٹوں سے ایک ایسے مسئلے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو حقیقت میں موجود ہی نہیں ہے۔ ماحول دوست کارکنان نے بھی اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح حیاتیاتی تنوع کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

ڈنمارک میں دائیں بازو کے سیاستدان ان سرحدی رکاوٹوں کو علامتی طور پر اپنی فتح تصور کریں گے کیونکہ وہ مہاجرین کے ملک میں داخلے کے خلاف ہیں اور وہ حکومت سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، جن سے ڈنمارک میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ تھم سکے۔

ڈیرھ میٹر بلند یہ باڑ جرمنی سے متصل پوری ڈینش سرحد پر تعمیر کی جائے گی۔ حکومتی منصوبے کے مطابق سن 2019 کے اواخر تک یہ رکاوٹیں کھڑی کر دی جائیں گی۔

تاہم شینگن زون کے رکن ملک ڈنمارک میں قائم کی جانے والی ان رکاوٹوں سے سرحدی راستوں کی ٹریفک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان دونوں ممالک کی سرحد پر متعدد سرحدی گزرگاہیں ہیں، جو معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق جنگلی خنزیروں کے سرحد عبور کرنے سے سوائن فلو کے پھیلنے کے خطرات نہیں ہوتے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ جرمنی میں اس بیماری کا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ ڈںمارک اس طرح سرحدوں کو بند کرنا شروع کر دے۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں اگر ایسی کوئی بیماری پھیلی تو اس کی وجہ جانوروں کا سرحد عبور کرنا نہیں ہو گا۔ ان کے مطابق جرمنی سے ڈنمارک آنے والے ٹرانسپورٹ ٹرکوں میں متاثرہ سور یا متاثرہ وائرس والی خوارک اس بیماری کے پھیلاؤ کا باع بنے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...