سیول سروس امتحان دینے والے کمٹہ کے نوجوان نے دہلی میں کی خودکشی؛ امتحان گاہ میں داخل ہونے سے روکنے پر اُٹھایا انتہائی قدم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2018, 8:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

کمٹہ 4/جون (ایس او نیوز)  سیول سروس کا امتحان دینے کے لئے دہلی  پہنچے کمٹہ کے 28 سالہ نوجوان  نے دہلی میں خودکشی کرلی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اُسے امتحان گاہ تک پہنچنے میں کچھ منٹوں کی تاخیر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اُسے  امتحان گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔  اسی بات کو لے کر نوجوان نے ایسا انتہائی قدم اُٹھایا۔

کمٹہ کے  اس نوجوان کی شناخت  ورون چندرا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کمٹہ اے وی بالیگا کالج کے لیکچرر ڈاکٹر سبھاش چندرا کا بیٹا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق پڑھائی میں نہایت ذہین ورون چندرا کافی عرصہ سے سیول سروس امتحان دینے کے لئے محنت کررہا تھا اور دہلی میں کوچنگ لے کر کل اتوار کو دہلی کے پہاڑ گنج میں واقع  امتحان گاہ میں امتحان  دینے کے لئے پہنچا تھا، بتایا گیا ہے کہ اُسے امتحان گاہ پہنچے تک چار تا پانچ منٹ کی تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں اُسے امتحان گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔  بتایا گیا ہے کہ اُس نے آفسر سے کافی منت سماجت کی مگر آفسر نے رولس کے مطابق اُس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اُس کی ایک نہ سنی۔

بتایا گیا ہے کہ اپنی محنت کو رائیگاں ہوتے دیکھ کر سخت مایوسی کی حالت میں  ورون چندرا دہلی کے راجندرا نگر   میں واقع اپنے کمرے میں پہنچا اور  ایک نوٹ لکھ کر پھانسی پر لٹک گیا۔

ورون چندرا نے خودکشی نوٹ میں تحریر کیا ہے کہ سبھی رولس ٹھیک ہیں مگر  تھوڑی سی  لچک ہونی چاہئے۔ اُس نے اپنے والدین سے مخاطب ہوکر لکھا ہے کہ اُسے معاف کریں۔

ورون کی خودکشی کی اطلاع اُس کی ایک دوست نے پولس کو دی تھی۔  بتایا گیا ہے کہ  اُس کی دوست بھی سیول سروس امتحان دے رہی تھی۔

ورون کی دوست نے پولس کو بتایا کہ امتحان کے بعد جب اُس نے ورون کو فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کسی طرح کا رابطہ نہیں ہورہا تھا،  دوست نے بتایا کہ ورون کے ساتھ امتحان گاہ میں جو کچھ ہوا تھا، اُس کو دیکھتے ہوئے اُس نے پورا دن  اُس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، پھر سخت پریشانی کے عالم میں  اُس کے کرایہ والے  کمرے کی طرف نکل گئی۔ درازہ کھٹکٹایا تو بھی کوئی جواب نہیں ملا تو اُس نے پریشان ہوکر کھڑی کے اندر جھانک کر دیکھنے کی کوشش کی تو اُسے حیرت کا جھٹکا لگا کہ ورون کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، جس کے بعد اُس نے پولس کو واقعے کی خبر دی۔

ذرائع کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام  سیول سروسس کا  پریلمنری امتحان 2018 ، جون 3 کو ملک کے مختلف مراکز میں منعقد تھے۔ رولس کے مطابق امتحان گاہ میں وقت سے پہلے پہنچنا ضروری ہوتا ہے اور یہاں  رولس اتنے سخت ہیں  کہ ایک منٹ کی بھی تاخیر سے پہنچنے پر  امتحان گاہ میں داخلہ نہیں دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ایس ایس ایل سی، پی سی دوم یہاں تک ڈگری کے سالانہ امتحانات میں بھی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ تاخیر تک امتحان گاہ پہنچنے   پر  اُنہیں امتحان میں شریک ہونے کی  اجازت دی جاتی ہے، مگر طلبہ برادری میں اس بات پر نہایت تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے کہ جو طلبہ سیول سروس کے امتحانات میں شریک ہونے دہلی جیسے دور دراز شہروں کا سفر کرتے ہیں،  جنہیں وہاں کے ٹریفک کی صورتحال سے بھی واقفیت نہیں ہوتی،   پرے لیمنری امتحانات میں بھی ایک منٹ کی تاخیر پر امتحان گاہ میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو اس تعلق سے ایسے سخت رولس کے بارے میں نظر ثانی کرنی چاہئے اور امتحانات کے موقع پر تھوڑی بہت لچک دینی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...