ڈینگو اور چکون گنیا کی تفصیلات بی بی ایم پی کو دینا اسپتالوں پر لازم : میئر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2017, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ جولائی(ایس او نیوز) شہر میں ڈینگواور چکون گنیا کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔اس سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بات آج شہر کی میئر جی پدماوتی نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگو اور چکون گنیا کے سبب اب تک شہر میں کوئی بھی جان تلف نہیں ہوئی ہے۔ تاہم جہاں بھی ڈینگو اورچکون گنیا بخار کی تصدیق کی جارہی ہے وہاں خصوصی احتیاط برتنے پبلک ہیلتھ سنٹرس اور دیگر اسپتالوں وغیرہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے 465نرسنگ ہوم کو بی بی ایم پی نے ہدایت دی ہے کہ ڈینگو اور چکون گنیا میں مبتلا ہوکر آنے والوں کا پوری احتیاط کے ساتھ علاج کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک شہر میں ڈینگو اور چکون گنیا کے 1981 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو علاج مہیا کرانے کیلئے احتیاطی قدم اٹھائے جاچکے ہیں۔ ڈینگو اور چکون گنیا میں اگر کسی بھی مریض کو اسپتالوں نے مبتلا پایا تو ان کی فوری ذمہ داری ہے کہ اس کے متعلق بی بی ایم پی کو مطلع کریں۔ میئر نے کہاکہ ان دونو ں امراض سے بچاؤ کیلئے عوامی بیداری مہم چلانی ہوگی۔ اس موقع پر بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی میئر کے ہمراہ رہے، منجوناتھ پرساد نے بتایاکہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگو اور چکون گنیا کے معاملات کی جانچ کرکے ، جانچ کے نتائج ویب سائٹ پر شائع کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد اگر نہ ہونے کے برابر ہے تو یہ بھی شائع کیا جائیگا۔ چیف ہیلتھ آفیسر لوکیش نے بتایاکہ اسپتالوں کو ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعہ ڈینگو اور چکون گنیا کے متعلق مریضوں کی جانکاری مہیا کرانے کیلئے وقتاً فوقتاً اطلاع دی جائے گی اور ساتھ ہی اس سلسلے میں میڈیا کے مختلف حلقوں میں آنے والے خبروں سے بھی اسپتالوں کو آگاہ کرایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جن مریضوں میں ڈینگو پائے جانے کی تصدیق ہوجائے ان کا پتہ اور دیگر تمام تفصیلات بی بی ایم پی کومہیا کرانا اسپتالوں پر لازم ہے۔ جس علاقہ میں ڈینگو پھیلے بی بی ایم پی پہلے وہاں پر کسی بھی جگہ پر پانی جمع ہونے کی گنجائش نہیں رکھے گی اور بڑے پیمانے پر فاگنگ کروائے گی۔اس مقصد کیلئے ہر اسمبلی حلقہ کو تین کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...