احمد آباد میں ہزار اور500کے پرانے نوٹوں کے50لاکھ روپے ضبط، دوافرادگرفتار
احمد آباد،29؍مئی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)احمد آباد میں پھر ایک بار 500اور 1000کے پرانے نوٹوں کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے پاس سے تقریباََ50لاکھ روپے کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔ نوٹوں کے ذرائع اور انہیں بدلوانے والے کے بارے میں پولس چھان بین میں مصروف ہے۔احمد آباد رورل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ پرانے نوٹوں کو غیر قانونی طور پر بدلوانے کاکاروبار کر رہے ہیں۔وہ نوٹ بدلوانے کے لئے آنے والے ہیں۔ان معلومات کی بنیادپراحمد آباد پولیس نے ملزمان کوپکڑنے کی منصوبہ بندی کی۔آج صبح شہر کے بیرونی حصے سناتھل سرکل پر دو لوگ کار میں سے دو باکس لے کر اترے۔پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔اس کی جانچ کی گئی تو ان میں تقریباََ 50لاکھ روپے کے پرانے نوٹ پائے گئے۔تاہم پولیس دونوں کو پکڑنے میں کامیاب رہی، لیکن پولیس کو دیکھ کر کار کا ڈرائیور بھاگ گیا۔ملزمان کے پاس ملے نوٹوں کی کل قیمت 49.93لاکھ روپے ہے۔پولیس اب تحقیقات کر رہی ہے کہ ملزم آخر یہ پیسہ کہاں سے لائے اور کس طرح، کس سے بدلوانے والے تھے؟۔