نوٹ بندی کا دن ملک کی معاشی تاریخ کا سیاہ دن: گجرات میں انتخابی مہم کے موقع پر منموہن سنگھ کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2017, 3:46 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد 2دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )  گجرات ا نتخابات کی مہم میں شریک ہوئے سابق وزیر ا عظم منموہن سنگھ نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر موجودہ پی ایم مودی کو تنقید ی حصار میں مقید کر دیا ۔ایک پریس کانفرنس میں منموہن نے نو ٹ بندی کی وجہ سے بینکوں کے باہر قطار میں کھڑے 100 لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ۔

 غور طلب ہے کہ 8 نومبر کی رات کو وزیر اعظم مودی نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کاغیر معقول اعلان کرکے ملک کے باشندوں کو حیرت زدہ کر دیا تھا ۔ منموہن سنگھ نے کہامیں دکھ اور درد کے ساتھ پوری ذمہ داری سے یہ کہہ رہا ہوں کہ 8 نومبر کا دن ہندوستانی معیشت اور جمہوریت کے لئے سیاہ ترین دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں قطار میں کھڑے 100 لوگوں کی موت سے رنجیدہ ہوں ۔سابق وزیر اعظم نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کا موازنہ کرنے سے مودی جی کو کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے ؛ بلکہ خود ان کی متلون شخصیت عوام کے سامنے ظاہر ہوتی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کیوں نہیں پی ایم مودی کی طرح اپنے پس منظر کے بارے میں لوگوں سے بات کرتے ہیں، منموہن نے کہا، 'میں اپنے پس منظر کے بارے میں اطلاع دے کر کہ ملک مجھ پر ترس کھائے ، میں اس مسئلے پر مودی کے ساتھ کسی طرح کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا ۔ سابق وزیر اعظم نے یہاں کہا کہ ابھی یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ جولائی ستمبر سہ ماہی میں جی ڈی پی 6.3 فیصد شرح نمو کے طور پر اقتصادی بحران کا رخ پھر گیا ہے، کیونکہ اس میں چھوٹے اور درمیانے علاقوں کے اعداد و شمار درج نہیں ہیں، جسے نوٹ بندی اورسراسیمگی کے عالم میں نافذ کئے گئے جی ایس ٹی کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے جولائی ستمبر سہ ماہی کے 6.3 فیصد ترقی کی شرح کا خیر مقدم کیا، لیکن خبردار کیا کہ یہ نتیجہ پر خوش ہونا جلدبازی ہوگی کہ معیشت کے تناسب میں بہتری آئی ہے۔گجرات میں پیشہ ور افراد اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ اس سلسلے میں نتیجہ اخذ کرنا جلدبازی ہوگی کہ معیشت میں گراوٹ کا تناسب ختم ہو گیا ہے، جو گذشتہ پانچ چوتھائی سے دیکھی جارہی تھی ۔ کچھ ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ سی ایس او جو اعداد و شمار جاری کرتا ہے ۔جو حق بجانب جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے ہونے والے خسارہ کا تخمینہ نہیں لگایا جاتا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...