نوٹ بندی ملک کے ساتھ دھوکہ،ویلفیئر پارٹی نے دوسری سالگرہ پر منایا یوم سیاہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2018, 4:11 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 09نومبر(آئی این ایس انڈیا) نوٹ بندی کی دوسری سالگرہ پر ویلفےئرپارٹی دہلی پردیش نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور پورے دہلی میں ریلی کا بھی اہتمام کیا ۔وکاس پوری میں پردیش صدر سراج طالب نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے اس دن کو سیاہ دن بتایا اور نوٹ بندی کوبڑاگھوٹالہ اور ملک کے ساتھ دھوکہ قراردیاہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ نوٹ بندی جیسی آفت کی دوسری برسی ہے۔ یہ ملک کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے اور آہستہ آہستہ ملک بھر کے ماہرین اقتصادیات اور دیگر ماہر ین نے اس پر اتفاق کیا۔ اعداد و شمار بھی یہ بتاتے ہیں کہ نوٹ بندی کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ پورا ملک پریشان ہوا۔نوٹ بندی کے ذریعے حکومت نے ایک بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔ یہ ملک کے ساتھ سب سے بڑا دھوکہ تھا۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جان چلی گئی۔ بھارت کی اقتصادی حالت بدتر ہو گئی۔ ایسا فیصلہ لینے والوں کو عوام ضرور سبق سکھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو برباد کر دیا۔عارف اخلاق پردیش سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی کے پیچھے چار وجہ کالا دھن ختم کرنا، بدعنوانی ہٹانا، دہشت گردی کا خاتمہ اورجعلی کرنسی کو چلن سے باہر کرنا بتایاتھا۔ ان میں سے ایک بھی مقصد حاصل نہیں ہوا۔حالانکہ اس سے غیر منظم سیکٹر کو بڑا نقصان ہوا۔ 90 فیصد روزگار غیر منظم سیکٹر سے آتا ہے، جو نوٹ بندی سے آئی پیسے کی قلت سے سب سے زیادہ نقصان میں رہا۔انہوں نے کہا کہ چلن میں 99.3 فیصد نوٹ ریزرو بینک کے پاس واپس گئے۔ کچھ ہی دنوں میں دو ہزار کے جعلی نوٹ سامنے آ گئے۔ ان سب کے درمیان بھارت کی دنیا میں شبیہ خراب ہوئی کہ بھارت ایسا ملک ہے، جہاں لوگوں کے پاس کالادھن ہے۔اس موقع پر مشکوۃہاشمی ،وکاس پوری ودھان سبھا صدر عابد ملک ،محمد رضوان ،ڈاکٹر شبیر ،نوشاد ،شکیل وغیرہ موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

تمل ناڈو :غزہ طوفان میں 23 افراد ہلاک

گردابی طوفان ’غزہ‘تمل ناڈو کے ناگاپٹنم،تجاور اور ترووارور اضلاع کو جمعہ کی صبح پارکرتے ہوئے خطرناک شکل اختیار کرگیا اور اس میں ہوئے مختلف حادثوں میں 23افراد کی موت ہوگئی۔

بھٹکل میں والوو بس کی درخت سے ٹکر؛ ٹہنی گرکر بس کے اندر گھس گئی؛ایک کی موقع پر موت

مینگلور سے مسافروں کو بھر کر بھٹکل بس اسٹائنڈ پر اُتارنے کے بعد والوو بس کو  ڈپو میں لے جانے کے دوران  ساگر روڈ پر  واقع ایک درخت کی ٹہنی سے ٹکراجانے کے نتیجے میں  بس کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت پنچیّا مٹاپتی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

کل جمعہ کو کاروار میں ہوگا جائیداد کی رجسٹریشن اور اسٹامپنگ سہولیات سے لیس کاویری آن لائن خدمات کا افتتاح

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ محکمہ کے عوامی معاون منصوبے ’’کاویری آن لائن خدمات ‘‘ کا 16نومبر بروز جمعہ کو باقاعدگی کے ساتھ افتتاح کئے جانے کا ضلع نگراں کاروزیر اور وزیر برائے تحصیل آر وی دیش پانڈے نے اعلان کیا۔

مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملہ ؛ پیر کو سپریم کورٹ میں کرنل پروہیت کی عرضداشت پر سماعت متوقع، جمعیۃ علماء مداخلت کرنے تیار

مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر و دیگر بھگواء ملزمین کی جانب سے سرکاری گواہوں کی تفصیلات طلب کرنے والی عرضداشت کی آج قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے شدید مخالفت کی اور عدالت میں دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے ناموں ...