نوٹ بندی فیل؟نقلی کرنسی میں 5گنا اضافہ، سرکار کی رپورٹ میں ہوا انکشاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ملک کے بینکوں نے ابھی تک کے سب سے زیادہ نقلی نوٹ پکڑے ہیں۔ ساتھ ہی نوٹ بندی کے بعدمشتبہ لین دین میں480فیصد اضافہ ہواہے۔ یہ سب نوٹ بندی کے بعد مشکوک جمع نوٹوں پر تیار کی گئی ایک سرکاری رپورٹ میں پتہ چلاہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پرائیویٹ ، پبلک اور کوآپریٹیو سیکٹر سمیت سبھی بینکوں اور دیگر فائنانشیل انسٹی ٹیوشن نے مشترکہ طورپر 2017-2016میں 400فیصدی زیادہ مشکوک لین دین کی رپورٹ کی ہے۔ ایسے ٹرانجکشن کی تعداد4.73لاکھ ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ مرکزی وزارت خزانہ کی فائنانشیل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) نے تیارکی ہے۔مرکزی وزارت خزانہ کی فائنانشیل انٹلی جنس یونٹ (ایف آئی یو)نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ بینکنگ اور دیگر مالیاتء چینلوں میں جعلی کرنسی کے لین دین میں گذشتہ سال کے مقابلے 2017-2016 کے دوران 3.22 لاکھ معاملے زیادہ سامنے آئے ہیں۔مالی سال 2016-2015میں جعلی کرنسی کے کل 4.10لاکھ معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔ وہیں 2017-2016 میں ان کی تعداد بڑھ کر 7.33لاکھ ہوگئی۔ نقلی نوٹوں پر یہ تازہ اعدادوشمار ابھی تک کا سب سے زیادہ ہے۔جعلی کرنسی کے لئے رپورٹ کے اعدادوشمار کو مرتب کرنے کا کام سب سے پہلے مالی سال 2009-2008 میں شروع کی گئی تھی۔مالی سال 2017-2016 میں مشکوک لین دین رپورٹ میں 4،73،006 معاملے سامنے آئے جو2016-2015کے مقابلے چارگنا زیادہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...