دہلی میں فضائی آلودگی مزید خراب ہوئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 9:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،04؍دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئی دہلی میں سری لنکا ئی کرکٹ کھلاڑیوں کو فضائی آلودگی کی وجہ ماسک لگا کر کھیلنے کے لیے مجبور ہونے کے ایک دن بعد آج قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کچھ زیادہ ہوگئی ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی آج کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی بڑھانے والے پارٹکلیٹ عناصر، پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے فضائی آلودگی زیادہ ہوگئی ہے۔ سی پی سی بی کے کنٹرول پینل کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں دن میں تین بجے پی ایم 2.5 کی سطح 276 اور پی ایم 10 کی سطح 455 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی ہے۔پی ایم 2.5 کی سطح 300 اور پی ایم 10 کی سطح 500 سے زائد ہونے پر آلودگی سے پیدا ہوئے حالات کو ہنگامی زمرے میں رکھا جاتا ہے۔عام حالت میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کے سطح بالترتیب 60 اور 100 ہونا چاہیے۔سی پی سی بی کی طرف سے جاری ہوا کے معیار انڈیکس میں بھی ہوا میں آلودگی کے عناصر کی مقدار میں اضافے کی واضح علامات بتائے گئے ہیں۔زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس والے انڈیکس پر ہوا کے معیار کی سطح آج دن میں تین بجکر 30 منٹ پر 390 تک پہنچ گئی۔انڈیکس پر اسے سنگین زمرے میں دکھایا گیا ہے۔کل یہ 351کی سطح پر تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...