دہلی کا آئی جی آئی ہوائی اڈا’چھ کروڑ ‘کے کلب میں شامل
نئی دہلی ،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کا اندرا گاندھی بین الاقوامی(آئی جی آئی) ہوائی اڈا سالانہ چھ کروڑ یا اس سے زیادہ مسافروں کی آمدورفت والے دنیاکے20ہوائی اڈوں میں شامل ہوگیاہے۔2017 میں پہلی بارآئی جی آئی ہوائی اڈے پرمسافروں کی تعدادچھ کروڑپارکرگئی ہے۔یہ مقام حاصل کرنے والا یہ ہندوستان کا ہی نہیں جنوبی ایشیا کابھی واحدایئرپورٹ ہے۔