دہلی میں فضائی آلودگی کا معیار ’بہت خراب‘ کے زمرے میں برقرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 8:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سست فضائی رفتار جیسی منفی موسمی حالات کی وجہ سے دہلی میں جمعرات کو ہوا کا معیار بہت خراب کے زمرے میں قائم رہا جبکہ چار علاقوں میں ہوا کا معیار سنگین کے زمرے میں درج کیاگیا۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے اوسط ہوا کے معیار انڈیکس (اے کیوآئی ) 343 درج کیا۔ اے کیويآئی انڈیکس 201 سے 300 کے درمیان میں ’خراب‘، 301 سے 400 تک ’بہت خراب‘ اور 500 سے اوپر ’سنگین‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ بورڈ کے مطابق چار علاقوں منڈکا، نہرو نگر، روہنی اور وزیرپورمیں ہوا کا معیار’سنگین‘ کے زمرے میں درج کیاگیا۔ہوا کا معیار 24 علاقوں میں ’بہت خراب‘ اور چار علاقوں میں ’خراب‘ رہا ہے۔بورڈ نے کہا کہ پی ایم 2.5 کی اوسط سطح 210 اور پی ایم 10 کی سطح 386 رہی۔ بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق این سی آر میں، غازی آباد، فرید آباد اور نوئیڈا میں ہوا کا معیار ’بہت خراب‘ کے زمرے میں رہا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں اوسط ہوا کا معیار’بہت خراب‘ کے زمرے میں برقرار رہا۔ بورڈ نے کہاکہ عام سطح فضائی رفتار واحد موسمیاتی عنصر ہے جو آلودگی کو موثر طریقے سے ذخیرہ نہیں ہونے دیتا اور کسی حد تک مثبت طور پر کام کر رہا ہے۔آلودگی کنٹرول بورڈ کی ایک ٹیم نے دہلی این سی آر میں زیادہ آلودگی والے 21 مقامات کی نشاندہی کی ہے اور متعلقہ بلڈیاتوں اداروں مرکزی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...