دہلی میں زیر تعمیر عمارت ہوئی زمین بوس ، دوافراد کی ہلاکت
نئی دہلی، 25 ؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) آج صبح جنوب مشرق کے تیمور نگر میں عمارت تباہ ہوگئی، صبح صبح دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔ واضح ہو کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت دھرو کمار60 سال اورکشن منڈل 27 سال کے طور پر ہوئی ۔ ز خمی منگو کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق، کمار اور منڈل کو ملبے سے نکالنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں معالجوں نے انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو افراد ہلاک ہو گئے ، عمارت پرانی تھی اور اس کی مرمت کا کام چل رہا تھا ۔