دہلی میں ہیڈ کانسٹیبل کا گولی مار کر قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی راجدھانی دہلی کے جنوبی ضلع کے جیت پور علاقہ میں پولس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو گذشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ معاملہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر قریب کے اسپتال کے مردہ گھر میں محفوظ رکھوا دیا ہے۔ مرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت رام اوتار کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال پولس قتل کا معاملہ درج کر بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق واردات گذشتہ ب تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کی ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل رام اوتار جنوبی دہلی کے امبیڈ کرنگر تھانہ میں تعینات تھے اور اپنی ڈیوٹی ختم کرکے 8بجے کے آس پاس اپنے گھر جارہے تھے ۔ تب ہی نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ معلومات کے مطابق رام اوتار جیت پور تھانہ کے شکتی وہار واقع علاقہ میں رہتے تھے۔ وہ سال 2003میں دہلی پولس میں بھرتی ہوئے تھے۔ گھروالوں نے بتایا کہ شام کو اوتار گھر سے کچھ فاصلے پر آٹا لینے جارہے تھے تب ہی کسی نے گولی ماردی۔ گولی کس نے اور کیوں ماری، پولس اس کی جانچ کر رہی ہے۔ شروعاتی جانچ میں پولس آپسی رنجش کاخدشہ ظاہر کررہی ہے۔

واضح ہو کہ دہلی پولس کے جوانوں کے ساتھ اس طرح واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔ 24مئی 2018کو شالی مار باغ میں پی سی آر وین پر تعینات اے ایس آئی نریندر پرچاربدمعاشوں نے جان لیوا حملہ کر دیا تھا اور پی سی آر وین کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔ اسی طرح مئی2018میں مادی پور علاقہ میں رات کوگشت کے لئے نکلے ہیڈ کانسٹیبل نریندر بدمعاشوں کے حملہ میں زخمی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...