دہلی پولیس نے سدرشن ٹی وی معاملے پراقلیتی کمیشن سے رپورٹ مانگی
نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اس سال ۱۱/مئی کے آس پاس سدرشن ٹی وی نے بوانہ سے ایک ٹیلیکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہاں کے رہنے والے بنگلہ دیشی اور وہنگیا ہیں۔ اس کی تائید میں چینل نے وہاں کے کچھ لوگوں کے بیانات بھی اس پروگرام میں ٹیلی کاسٹ کیے۔دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس پر نریلا کے ایس ایچ او نے تحقیقات کرنے کے بعد اطلاع دی ہے کہ الزام لگانے والوں میں سے ایک شخص(گنگا رام ) نے ایسی بات کہنے سے بالکل انکار کیا ہے جبکہ دوسرے شخص (آنند کمار اپادھیائے ) نے بتایا ہے کہ سدرشن ٹی وی کے لوگ علاقے میں غیر قانونی مسجدوں کے بارے میں رپورٹنگ کرنے آئے تھے۔ اس وقت مذکورہ شخص نے کہاتھاکہ علاقے میں بنگلہ دیشی اور روہنگیا پائے جاتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ بعد میں پولیس نے علاقے سے کچھ بنگلادیشیوں کو پکڑا بھی ہے۔ وہ شخص اس سلسلے میں دہلی اقلیتی کمیشن کے سامنے بیان دینے کو تیار ہے۔ دہلی پولیس نے اس سلسلے میں کمیشن سے سدرشن ٹی وی کی مذکورہ رپورٹ کی ویڈیو مانگی ہے تاکہ مزید تحقیقات سے پوراسچ سامنے آسکے۔