نرسری داخلہ پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا، 27کو آئے گا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2017, 11:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں نرسری داخلہ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ہائی کورٹ 27فروری کو فیصلہ سنائے گا۔دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی پڑوسی معیار والے نوٹیفکیشن پر عبوری روک لگا رکھی ہے۔کورٹ نے کہا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن من مانے اور امتیازی ہیں۔جسٹس منموہن نے حکم دیا تھا کہ یہ عبوری روک تب تک جاری رہے گی جب تک نجی اسکولوں سے متعلق درخواستوں کا مکمل طور پرنمٹارا نہیں ہو جاتا،تاہم کورٹ نے اسکولوں کو حکم دیا کہ وہ نرسری داخلے سے متعلق درخواست پڑوسی کی بنیاد پر ہی قبول کریں۔آپ کو بتا دیں کہ درخواست گزاروں نے دہلی حکومت کی نرسری میں داخلے کے لئے 19دسمبر، 2016اور سات جنوری، 2017کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ڈی ڈی اے کی زمین پر بنے اسکول نرسری میں داخلہ لینے کے لئے پڑوسی کے معیار کو نافذ کریں گے۔اس بارے میں اہم اطلاع سے دہلی کے 298نجی اسکول متاثر ہو رہے تھے،اسکولوں کا کہنا تھا کہ ان کے مفادات کو نقصان نہیں ہونا چاہئے اور حکومت کو طالب علموں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈی ڈی اے کی زمین الاٹ کرتے وقت بھی پڑوسی کا معیار طے نہیں کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ نے مرکز اور دہلی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اسکولوں کا الاٹمنٹ خط دکھائیں جس کی بنیاد پر پڑوسی کا معیار طے کیا گیا ہے۔اسکولوں کا کہنا تھا کہ حکومت کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق نہیں ہے اور یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...