دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن:امریندر، نتیش کریں گے دہلی میں تشہیر 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th March 2017, 8:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے وزیر اعلی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر کیپٹن امریندر سنگھ راجوری گارڈن اسمبلی ضمنی انتخابات اور دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر 30/مارچ سے دہلی میں انتخابی مہم کریں گے۔وہیں کارپوریشن انتخابات میں پوروانچل کے رائے دہندگان کو لبھانے کے لیے بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر نتیش کمار بھی دہلی میں انتخابی ریلیاں کریں گے۔اس سلسلہ میں اطلاع دیتے ہوئے دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن نے کہا کہ 30/مارچ کو دہلی میں امریندر سنگھ کا شاندار استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد وہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔اس کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ماکن نے کہا کہ آج کیپٹن امریندر فیس بک پر رائے دہندگان سے براہ راست روبرو ہو رہے ہیں۔اس پروگرام کو ’دلی کی بات دل کے ساتھ‘کا نام دیا گیا ہے۔دوسری طرف، دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر نتیش کمار بھی دہلی میں انتخابی مہم کریں گے۔پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور دہلی انچارج سنجے جھا نے بتایا کہ جے ڈی یو صدر نتیش کمار 9/اپریل کو دہلی میں دو ریلیاں کریں گے۔پہلی ریلی صبح کے وقت شمالی دہلی اور دوسری ریلی شام کو جنوبی دہلی میں ہوگی۔پارٹی جنرل سکریٹری نے کہا کہ دہلی میں رہ رہے پوروانچل کے رائے دہندگان وزیر اعلی نتیش کمار کے خطاب کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے آپ کے 400کارکنوں کے جلد ہی جے ڈی یو میں شامل ہونے کی بات بھی کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...