ایک مہینہ میں دہلی ۔ممبئی ایکسپریس وے کا کام شروع ہو جائے گا:گڈکری

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2018, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،17؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی اور ممبئی کے درمیان بننے والے نئے ایکسپریس وے کا کام ایک مہینہ میں شروع ہوجائے گا جس سے قومی دارالحکومت اور اقتصادی راجدھانی کے درمیان کی دوری تقریباًً 135کلومیٹر کم ہوجائے گی۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے آج یہاں ایک پروگرام میں بتایا کہ نئے ایکسپریس وے پربڑودہ۔ممبئی سیکشن کے پانچ میں سے چار پیکج کے لئے ٹھیکہ الاٹ کیا جاچکا ہے ۔ پانچویں پیکج کا ٹھیکہ ایک مہینہ میں الاٹ ہو جائے گا۔ اس کے بعد اس سیکشن پر تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی ۔بڑودہ سیکشن پر بھی اسی سال کام شروع ہونے کی امید ہے۔گڈکری نے انڈین انشورنس انسٹی ٹیوٹ(آئی آئی آئی) اور انڈین ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آئی ٹی سی) کے ذریعہ مشترکہ طورپر تیار ایک رپورٹ کی لانچنگ کے موقع پر کہا کہ دہلی ۔ممبئی کے موجودہ سڑک راستے سے ایکسپریس وے کا راستہ علیحدہ اور چھوٹا ہوگا۔ نیا ایکسپریس وے بننے کے بعد دہلی اور ممبئی کے درمیان کی دوری تقریباًً 135کلومیٹر کم ہوجائے گی اور سفر کم ہوکر گیارہ گھنٹے کا رہ جائے گا۔ اسی طرح وقت میں بھی چالیس فیصد کی بچت ہوگی۔ اس پورے ایکسپریس وے پر کوئی چیک پوسٹ نہیں ہوگی۔ گڈکری نے بتایا کہ نیا ایکسپریس وے ہریانہ راجستھان مدھیہ پردیش گجرات اور مہاراشٹر کے پسماندہ علاقوں سے ہوکر گزرے گا۔ اس سے پروجیکٹ کے حصول میں 16سے 20ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ساتھ ہی اسے اقتصادی صنعتی کوریڈور بنایا جائے گا جس سے آس پاس کے علاقوں کی ترقی ہو سکے۔ رپورٹ میں لاجسٹک سیکٹر میں انشورنس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ اس کے بارے میں گڈکری نے کہا کہ حکومت لاجسٹک انشورنس کو لازمی بنانے کے حق میں نہیں ہے۔ انشورنس کمپنیوں کو خود صارفین کو راغب کرنے والی اسکیمیں تیار کرنی چاہئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...