دہلی میٹرو:نئے کرایہ کا نفاذ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 11:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :10؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میٹرو میں کرایہ کے اضافہ کے تعلق سے لمبی بحث و تمحیص کے بعد بالاخر اس کا کرایہ بڑھا ہی دیا گیا ۔ گر آپ آج پانچ کلومیٹر سے زائد سفر کرتے ہیں تو، آپ کو کرایہ میں اضافہ کے تحت کرایہ بھتہ دس روپے زیادہ ادا کرنا پڑے گا۔ پہلے پانچ مہینے میں دوسری بار اضافہ مسافرین کو متاثر کرے گا جو میٹروسے 5 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرتے ہیں۔ اسی وقت مسافروں کو دو سے پانچ کلومیٹر کے درمیان سفر کرنے پر پانچ روپے سے زائد رقم ادا کرنا پڑتی ہے ۔ کرایہ شرح یوں ہے : دو کلومیٹر کے لئے 10 روپئے، دو سے پانچ کلو میٹر، 30 روپے 5 سے 12 کلو میٹر40 روپے 12 سے 21 کلو میٹر 50 روپے 21 سے 32 کلومیٹر تک اور 32 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے کے لئے60 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے مسافر وں کو ہرمرتبہ دس فی صد رعایت حاصل رہے گی ۔ دہلی میٹروریل کارپوریشن (DMRC) کے تخمینہ کے مطابق مجموعی تعداد میٹرو مسافروں میں سے 70 فیصدی اسمارٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں ۔ انہیں عام وقت کے دوران 10 فیصد رعایت صبح 8 بجے تک 12 بجے تک سے 5 بجے تک اور دس بجے سے رات میں میٹرو سروس کے اختتام تک مذکورہ رعایت ملتی رہے گی ۔ ڈی ایم آر سی کے فیصلے کرنے والے بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت سے انکار کردیا ہے جس کے تحت کرایہ میں اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا ۔وزیر اعلی کی درخواست پر فیصلہ کو روکنے کے لئے بورڈ نے ’’ نرمان بھون ‘‘ میں ایک میٹنگ کی ، دہلی ودھان سبھا میں میٹرو کرایہ میں اضافہ کے خلاف ایک قرار دار بھی منظور کی گئی ۔ نائب وزر اعلی منیش کمار سسودیا نے دعوی کیا کہ کہ نجی ٹیکسی آپریٹرز کو فائدہ دینے کے لئے یہ ایک سازش ہے ۔ دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا:دلی حکومت کے پانچ ڈائریکٹر ہیں16 رہنماؤں میں سے 5 ڈائریکٹر دہلی کے بھی ہیں جنہوں نے اس کی پرزور مخالفت کی ہے ، تاہم مرکز نے اس تعلق سے اپنا سخت رویہ جاری رکھا ۔ دہلی وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ کرایہ میں اضافہ ایک نامناسب قدم ہے ، مرکز کو عام آدمی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ نئے کرایہ شرح میٹرو کے بلیو،یولو، ریڈ، گرین اور وایلیٹ لائنوں پر نافذ ہوگی ۔ ایئر پورٹ ایکسپریس لائن اور اورنج لائن کے سفر پر یہ تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ کے دوروں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ 25دسمبر 2002 کو دہلی میٹرو نے اپنی خدمات شروع کی تھی۔ کم سے کم کرایہ چار روپے تھا اور زیادہ سے زیادہ 8 روپے تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...