ایم سی ڈی ملازمین نے کیا مظاہرہ، پینڈنگ ایریئر دینے کا مطالبہ
نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بدھ کو ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر سوک سینٹر کے مرکزی دروازے پر تالا لگانے کی نوبت آ گئی۔دراصل یہ سب کیا گیاا یم سی ڈی ملازمین کے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے۔درسل یونائیٹڈ فرنٹ آف ایم سی ڈی ایمپلائز تنظیم کے بینر تلے تقریبا 500کارپوریشن ملازم بدھ کو سوک سینٹر پہنچے اور دھرنا دیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ ملازمین کے جو ایریرپینڈنگ ہیں انہیں جلد سے جلد دیا جائے۔اس کے ساتھ ہی عارضی ملازمین کو بھی کارپوریشن جلدی مستقل ملازمتیں دے۔یونین کے مطابق بی جے پی اور عام آدمی پارٹی، دونوں نے انتخابات سے پہلے ان تمام وعدوں پر اپنی رضامندی دی تھی لیکن انتخابات گزر جانے کے بعد اس پر اب تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔یونین نے سوک سینٹر سے جنتر منتر تک پیدل مارچ کرنا چاہا لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔اس کے بعدآدھے راستے تک جانے کے بعد ملازمین واپس سوک سینٹر کے گیٹ پر آئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔دھرنے کو دیکھتے ہوئے سوک سینٹر پر بھاری پولیس بندوبست کیا گیا تھا۔مظاہرے کے درمیان تقریبا آدھے گھنٹے تک سوک سینٹر کا عملہ عمارت میں ہی قید رہا۔دوپہر کو دھرنا ختم ہونے کے بعد ہی سوک سینٹر گیٹ کھولا گیا۔یونین کے مطابق کارپوریشن حکام سے یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جمعہ کو جنوبی ایم سی ڈی کمشنر تو پیر کو نارتھ ایم سی ڈی کمشنر نے یونین کے لوگوں کو ملنے کا وقت دیا ہے۔