دہلی ہائی کورٹ کا ویر بھدر کے خلاف زیریں عدالت کے حکم پر روک لگانے سے انکار
نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ویربھدرسنگھ کے خلاف الزامات طے کرنے کے نچلی عدالت کے حکم پر روک لگانے سے بدھ کو انکار کر دیا۔ان پر 10 کروڑ روپے سے زائد کی ملکیت حاصل کرنے کا الزام ہے۔جسٹس سنیل گور نے سنگھ کے خلاف الزامات طے کرنے کے زیریں عدالت کے حکم کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست پر سی بی آئی کا جواب مانگا۔اس کے بعد عدالت نے کیس پر اگلی سماعت کے لئے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔غور طلب ہے کہ 82 سالہ کانگریس لیڈر اور ان کی بیوی نے زیریں عدالت کے 10 دسمبر 2018 کے اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں سی بی آئی کی طرف سے ریکارڈ معاملے میں ان کے اور سات دیگرکے خلاف الزامات طے کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔