این ایکس میڈیا گھوٹالہ معاملہ : کارتی چدمبرم کو عبوری راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th March 2018, 1:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی9مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی طرف سے درج کیس میں کارتی چدمبرم کو گرفتاری سے 20 مارچ تک کے لیے آج عبوری امداد فراہم کر دی۔ کارتی کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے ہیں۔ جسٹس ایس مر لی دھر اور جسٹس آئی ایس مہتا کے ایک بنچ نے واضح کیا کہ سی بی آئی کے معاملے میں خصوصی عدالت اگر کارتی کو ضمانت دیتی ہے تو، ایسی صورت میں اگلی سماعت تک ڈائریکٹوریٹ انہیں گرفتار نہیں کرے گا۔ سی بی آئی نے کارتی کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر نچلی عدالت سی بی آئی کیس میں کارتی چدمبرم کو ضمانت دینے کا فیصلہ لیتی ہے تو وہ ملزم پر کچھ شرائط لگا سکتی ہے جیسے ملزم کو تفتیش کے لئے بلائے جانے پر ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہوگا اور تحقیقات میں تعاون کرنا ہوگا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ ملزم کو ملک نہیں چھوڑ کر اور اپنا پاسپورٹ حوالے کی ہدایت دے سکتی ہیں۔ عبوری راحت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ابھی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 19 کی آئینی قانونی حیثیت پر فیصلہ لیا جانا باقی ہے۔ سماعت کے دوران پی چدمبرم عدالت میں موجود تھے۔ کارتی سی بی آئی کی حراست میں ہے۔کارتی کو آج یہاں ایک خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور پوچھ گچھ کے لئے مزید چھ دن کے لئے ان کی حراست مانگی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سمن جاری کئے جانے اور سماعت کو چیلنج دینے والی کاارتی کی درخواست پر مرکز اور ای ڈی سے جواب مانگا ہے۔ کارتی چدمبرم کو کل سپریم کورٹ نے اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی عبوری راحت کیلئے دہلی ہائی کورٹ جائے۔ اس کے بعد کارتی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔کارتی کو برطانیہ سے واپس لوٹنے کے بعد 28 فروری کو چنئی ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کارتی کواین ایکس میڈیا کو ایف آئی پی بی منظوری کے تحت مبینہ بے ضابطگی کے لئے گزشتہ سال 15 مئی کو درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ کارتی کو ایف آئی پی بی منظوری کے لئے رشوت کے طور پر 10 لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے۔ عدالت عظمی نے 23 فروری کوکارتی کے خلاف ای ڈی کی طرف سے جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...