ریستوران بار ریکارڈڈ میوزک نہ بجائیں یا کارروائی کا سامنا کریں:دہلی حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی حکومت نے ریستوران بار مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے احاطے میں ریکارڈ ڈگانے، نغمے یا موسیقی نہ بجائیں ورنہ ان پر کارروائی کی جائے گی۔حکومت نے آبکاری قوانین 2010 کے تحت ہدایت کی ہے کہ پروسنے والے ریستوران پیشہ سے صرف میوزیکل انسٹرومنٹ کے ذریعے براہ راست گانے، نغمے اور بجانے کا پروگرام کروا سکتے ہیں۔دہلی کے آبکاری محکمہ کو لوکل ریسیڈینٹس سے کئی شکایات ملی ہیں کہ شہر میں کئی ریستوران بار شورمچاتے ہیں۔دہلی میں ہزاروں ریستوران بار ہیں اور ان میں سے اکثر اپنے گاہکوں کو تفریح اور انہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ریکارڈ گانے، نغمے یا موسیقی بجاتے ہیں۔ دہلی کے آبکاری کمشنر امجد ٹاک نے کہا کہ ایل -17(اس طرح ریستوران جو کھانا اور شراب پیش کرتے ہیں)کو اپنے احاطے میں پروفیشنل سنگرس سے براہ راست گانے، نغمے اور بجانے کی اجازت ہے۔دہلی آبکاری قوانین 2018 کے قوانین 54 (4) کے تحت ایل -17لائسنس رکھنے والے تنصیبات کو صرف براہ راست گانا پروگرام اور کلام کی اجازت ہے ریکارڈ موسیقی بجانے کی نہیں۔حکومت کے ایک دوسرے سینئر افسر نے بتایا کہ آبکاری محکمہ کی ٹیمیں پیش کرنے والے ریستوران جائیں گے اور قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر کارروائی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...