دہلی حکومت نے ٹیچر کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی حکومت نے مغربی دہلی کے نانگلوئی علاقے میں کلاس میں دو طلبہ کی طرف سے مبینہ طور پر چاقو گھساکر قتل کئے گئے سرکاری اسکول کے استاد مکیش کمار کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا آج اعلان کیا ہے۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اس معاوضے کا اعلان کیا اور اس معاملے کی مجسٹریٹ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا جس سے یہ پتہ چل سکے کہ اسکول حکام یا ہسپتال میں کوئی لاپرواہی تو نہیں کی گئی۔سسودیا نے کہا کہ یہ ایک بہت تکلیف دہ واقعہ ہے اور حکومت اسے بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔دہلی کابینہ نے کمار کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم کمار کے خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ کل نانگلوئی میں کلاس 12کے دو طالب علموں نے کلاس میں اپنے ہم جماعتوں کے سامنے ہندی کے ٹیوٹر مکیش کمار کو مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ملزم طالب علموں میں سے ایک کو کمار نے کلاس میں کم حاضری کے لئے نکال دیا تھا۔کمار کی کل رات ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔سسودیا کو جب اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلا تو وہ کل کمار کے گھر گئے۔ملزمان میں سے ایک طالب علم نابالغ ہے اور اسے حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...