نشہ مکتی سہولیات بڑھائے گی اور نشہ خوروں تک پہنچے گی دہلی حکومت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نشہ مکتی سہولیات بڑھانے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں جلد ہی نشہ اور شراب کی لت میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لئے وقف بیرونی مریض محکمہ(اوپی ڈی)بنانے کی منصوبہ بندی بنائی ہے۔نشے کی لت کو لے کر دہلی حکومت کی طرف سے قائم پینل نے بین ریاستی بس اڈے(آئی ایس بی ٹی )اور ریلوے اسٹیشنوں پر رہنے والے نشہ خوروں تک پہنچنے کے لئے نورڈک اکائیوں کی تعیناتی سمیت کئی مسائل پر کام کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ نشے اور شراب کی لت کے شکار لوگوں کے لئے الگ سے سہولیات کے ساتھ ہی ان۔پیشنٹ سہولیات کو اور مضبوط کئے جانے کی بھی ضرورت ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ بہت سے معاملات میں ماہرین کی ضرورت نہیں ہوتی ہے،ان کی ضرورت کے بعد پڑتی ہے۔ایم بی بی ایس ڈگری یافتہ ڈاکٹر بھی انہیں سنبھال سکتے ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے نشہ خوروں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ویسے بھی ہسپتالوں میں پہلے ہی بھاری بھیڑ امنڈتی ہے،چونکہ اس بات کا امکان کم ہی ہوتا ہے کہ یہ عادی افراد خود ایسی سہولیات کا فائدہ اٹھائیں گے اس لیے پینل نے خود ان تک پہنچ بنانے کی سفارش کی ہے۔اس کے تحت غیر سرکاری تنظیم(این جی او)منتخبہ علاقوں پر توجہ دیں گے۔
ذرائع نے بتایاکہ آئی ایس بی ٹی اور ریلوے اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں نشہ خوروں کو دیکھا جا سکتا ہے جو سرنج تک استعمال کرتے ہیں،انہیں نشے کی لت سے فوری طور پر باہر نکالنا مشکل ہوگا لیکن نورڈک اکائیا ان کے پاس جائے گی، ان سے بات کریں گی اور علاج کی اہمیت انہیں سمجھانے کے لئے انہیں نشہ کی لت کو ختم کرنے والی دوائیاں دیں گی۔چار رکنی پینل اپنی رپورٹ جلد ہی دے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...