رابعہ گرلز اسکول پبلک اسکول کے بچوں سے ملے کیجریوال ، کہا قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2018, 12:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،12جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی وزیر اعلی اروند کیجریوال اور منیش سسودیا آج چاندنی چوک میں واقع رابعہ اسکول پہنچے۔الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے بچوں کو بیسمنٹ میں بند کردیا تھا۔

یہ معاملہ منگل کا ہے۔ میڈیا میں خبر یں آئی تھیں کہ چار اور پانچ برس کی تقریباََ 59بچیوں کو اسکول نے فیس جمع نہیں کرنے پر تقریباََ پانچ گھنٹے تک گرمی میں اسکول کے بیسمنٹ میں بند کردیا تھا۔کیجریوال نے کہا کہ 'میں نے ان سبھی بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی ہے۔مستقبل میں ایسا کوئی حادثہ نہ ہو اس کیلئے ہم نے پرنسپل کو سخت ہدایات دی ہیں۔ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور دہلی حکومت بھی اس حادثے کی جانچ کروائے گی۔قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

بتادیں کہ اسکول انتظامیہ کے ذریعہ اس حرکت کے سامنے آنے کے بعد سرپرستوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ناراض لوگوں نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور اسکول میں توڑ پھوڑ بھی کئے جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب دہلی حکومت نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اسکول کو نوٹس جاری کیاہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس پورے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔ کیجریوال نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور سکریٹری کو معاملے کی رپورٹ کے ساتھ طلب کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...