دہلی کے وزیراعلی کجر یوال نے خاندان اور ممبران اسمبلی کے ساتھ کاٹ برتھ ڈے کیک

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th August 2017, 10:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی آج سالگرہ ہے، وہ 49 سال کے ہو گئے ہیں، انہیں مبارک دینے کے لئے صبح سے ہی ان کے گھر کے باہر کارکنوں کی بھیڑ جمع ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر اور رکن اسمبلی بھی مع اہل و عیال وزیراعلی کجریوال کو مبارکباد دینے پہنچ رہے ہیں۔ مبارک دینے آئے لوگوں کا مٹھائی کھلا کر شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ سالگرہ پر کجریوال نے رشتہ داروں اور ممبران اسمبلی کے ساتھ برتھ ڈے کیک بھی کاٹا۔سی ایم کجریوال نے آئی آئی ٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری لینے کے بعد انڈین ریونیو سروس میں کام کیا۔ اس کے بعد کے بعد انہوں نے چند سال کام کیا اور پھر بطور سماجی اورآرٹی آئی کارکن کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ حق اطلاعات کو نافذ کرانے میں کجریوال کی اہم شراکت سمجھی جاتی ہے۔
اروند کیجریوال کو سب سے بڑی شناخت انڈیا اگینسٹ کرپشن کی اس تحریک سے ملی جب انا ہزارے جن لوک پال کے لئے 2011 میں رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے۔ اس دوران کجریوال اور ان کی ٹیم نے ہی پوری تحریک کی حکمت عملی تیار کی تھی۔ اس کے بعد کجریوال نے سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی انتخابات میں 15 سال دہلی کی وزیر اعلی رہی شیلا دکشت کو شکست دی۔بدعنوانی کے خلاف تحریک چلاکر سیاست میں آئے کجریوال نے دہلی میں پہلی بار اقتدار کانگریس کی حمایت سے ہی پایا لیکن وزیر اعلی بننے کے محض 49 دنوں میں بعد ہی انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔اس کے بعد 2015 میں دوبارہ انتخابات ہونے پر کجریوال کی عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 67 سیٹیں ملی اور اگلے پانچ سالوں کے لئے کجریوال دوبارہ دہلی کے وزیر اعلی منتخب ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...