پادر ی اعظم کا کل ہند پادریوں کے نام خط ،’جمہوریت خطرہ میں ہے‘ خط پر زعفرانی ٹولہ لرزہ براندام ہو نے کے ساتھ برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی22مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک بار پھر انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف چرچ کاخط آیا ہے۔ دہلی میں چرچ کے آرچ بشپ نے خط لکھ کر اشاروں میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے اور 2019 کے لئے عیسائیوں کو نئی حکومت کے لئے ووٹ کرنا چاہئے۔سوال اٹھنے کے بعد چرچ صفائی دے رہا ہے کہ انہوں نے کسی ایک حکومت کے خلاف یہ خط نہیں لکھا ۔

واضح ہو کہ دہلی کے کیتھولک چرچ کے سربراہ پادری نے ملک بھر کے دیگر پادریوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے، جس کو  بچانا بے حد ضروری ہے۔ پادری نے خط میں کسی پارٹی یا حکومت کا ذکر تو نہیں کیا ہے لیکن یہ صاف ہے کہ ان کا نشانہ مرکز کی مودی حکومت پر ہے۔ پادری کے خط پر بی جے پی اور آر ایس ایس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ تبدیلی مذہب اور فنڈنگ پر روک لگنے سے پادری بے قابو ہوگئے ہیں۔ وہیں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے خط کو لے کر اطلاع سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے، ملک کی تمام اقلیت محفوظ ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بہت ہی خراب اور گمراہ کن پیغام ہے۔ ایک قوم کے لوگ سیکولر ملک میں کسی پارٹی کے خلاف ووٹ دینے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ تاہم یہ واضح ہے کہ خط میں پادری اعظم نے کسی کے نام کا ذکر نہیں کیا ہے۔

وہیں آر ایس ایس سے وابستہ پروفیسر راکیش سنہا نے کہا کہ تبدیلی مذہب کے کاروبار پر ڈنڈا چلنے سے وہ بے قالو ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خط بھارت کی سیکولرازم اور جمہوری اقدار پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ سب بیٹی کن کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔  دراصل مودی حکومت بننے کے بعد انہیں ملنے والے پیسے میں بھاری کمی آئی ہے۔ 17 ہزار 773 کروڑ سے گھٹ کر یہ رقم 6 ہزار 795 کروڑ رہ گئی ہے. یہ پیسہ عیسائی تنظیموں کو کئی کاموں کے لئے حاصل ہوتاتھا؛ لیکن اس سے صرف اور صرف تبدیلی مذہب کا کاروبار چلتا تھا۔ انہوں نے کہا ہم لوگ ہنگامہ خیز سیاسی ماحول کا گواہ بن رہے ہیں. اس کی وجہ سے آئین کے جمہوری اقدار اور ملک کے سیکولرازم کو خطرہ ہے۔

پادری اعظم نے اپنے خط میں لکھا تھاکہ ملک اور رہنماؤں کے لئے دعا کرنا ہماری مقدس روایت ہے۔ عام انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے یہ اوربھی اہم ہو جاتا ہے۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگ سال 2019 کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اسی سال ہمیں نئی حکومت ملے گی۔ ایسے میں ہمیں 13 مئی سے اپنے ملک کے لئے دعا ئیہ مہم شروع کرنی چاہئے۔اسی سال ناگالینڈ انتخابات میں چرچ نے کہا تھا کہ فرقہ پرست پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔گزشتہ سال گجرات الیکشن سے پہلے بھی چرچ نے جمہوریت کو خطرہ بتایا تھا۔ گزشتہ سال گوا انتخابات سے پہلے بھی چرچ نے لوگوں کو مشورہ دیا تھا۔ اب دہلی کے چرچ نے 2019 الیکشن سے پہلے خط جاری کرتے ہوئے حق بیانی کی ہے تو زعفرانی ٹولہ برہمی کا شکار ہوگیا ہے اور اس کو ایک تنازعہ قرار دینے کی غلطی سے باز بھی نہیں آرہا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...