فضائی آلودگی دوتین دن اوررہے گی :مرکزی حکومت
نئی دہلی،14؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش ورددھن نے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت کی فضامیں زہریلی ذرات کی مقدار میں آج کمی آئی ہے اور آئندہ دو تین دنوں میں موسم کا مزاج تبدیل ہونے کا امکان ہے جس سے فضائی آلودگی میں بہتری آئے گی۔ڈاکٹر ہرش ورددھن نے یہاں بتایا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والے ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار آج دوپہر بعد ایک بجے کل کے385.7 مائیکروگرام سے کم ہوکر 262 ہو گئی جبکہ پی ایم 10 کی مقدار566.6 مائیکروگرام سے کم ہو کر 392 درج کی گئی ہے۔ان ذرات میں کمی کے ساتھ،نیشنل کیپٹل ریجن میں فضائی آلودگی کی درجہ بندی’’ایمرجنسی‘‘کی سطح سے کم ہوکرزیادہ خطرناک سطح پرآگئی ہے۔