دہلی کی فضائی آلودگی اب بھی خراب، آگے اور بگڑنے کا امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2018, 8:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ہوا کا معیار اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی انتہائی خراب رہا اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ اور زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے ہوا کا معیار (اے کیو آئی) مجموعی 301 درج کیا گیا جو بہت خراب کے زمرے میں آتا ہے۔ہفتہ کو قومی دارالحکومت میں گردوغبار چھائے رہیاور اس موسم کا اب تک کا بدتریناے کیو آئی 324 درج کیا گیا تھا۔اس میں کہا گیا کہ آنند وہار، منڈکا، نریلا، دوارکا سیکٹر آٹھ، نہرو نگر اور روہنی ان تمام جگہوں پر ہوا کا معیاربہت خراب رہا اور ان جگہوں پر آلودگی کی سطح سنگین شکل لے سکتی ہے۔ صفرسے 50 کے درمیان اے کیو آئی اچھا سمجھا جاتا ہے، 50 سے 100 کے درمیان تسلی بخش۔ 101 سے 200 کے درمیان درمیانہ زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ اور 201 سے 300 کے درمیان خراب، 301 سے 400 کے درمیان انتہائی خراب اور 401 سے 500 کے درمیان اے کیو آئی انتہائی سنگین سمجھا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر ای پی سی اے نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں آلودگی کی صورت حال پر بحث کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں اور دہلی حکومت کے حکام کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ای پی سی اے کے ایک رکن نے جمعہ کو بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ ان علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی جہاں ہوا کا معیارخراب یاانتہائی خراب ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...